Al-Risala · March 2009 · page 31

Save yourself, and do Dawah work

الرسالہ، مارچ ۲۰۰۹، صفحہ ۳۱

کس مقصد کے لیے اکٹھا ہوئے ہیں۔ اُس کو صرف یہ دیکھنا چاہیے کہ وہاں کچھ لوگ اکٹھا ہیں اور یہ اکٹھا ہونے والے لوگ اُسی مخصوص مقام پر ملیں گے، نہ کہ کسی دوسرے مقام پر۔

قدیم مکہ میں پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم یہ کرتے تھے کہ وہ تقریباً روزانہ کعبہ میں جاتے اور وہاں اکٹھا ہونے والے لوگوں کو قرآن کی آیتیں سنا کر اُنھیں دعوت کا پیغام دیتے ۔ اس سنتِ نبوی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جمع ہونے والے لوگ اگر بالفرض رُجز (گندگی) کے لیے جمع ہوئے ہوں، تب بھی داعی کو چاہیے کہ وہ رجز کے پہلو کو نظر انداز کرے اور مقامِ اجتماع کی موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاں دعوت ور کرے ۔ داعی کا فارمولایہ ہونا چاہیے:

Save yourself, and do Dawah work

اجتماع ہمیشہ تاریخی روایات کے تحت ہوتا ہے۔ کچھ چیزیں ہمیشہ لمبی روایت کے نتیجے میں موضوعِ اجتماع بن جاتی ہیں۔ اس لیے لوگ ان روایتی عنوانات کے تحت اکٹھا ہوتے ہیں۔ مثلاً نکاح، ولیمہ، خاندانی تقریبات، اداروں کے سالانہ جلسے، تعزیتی اور تہنیتی تقریبات، مشہور شخصیات کے نام پر اجتماعات، جماعتوں اور پارٹیوں کے فنکشن مختلف قسم کے تہوار اور جشن، میلہ اور عُرس، وغیرہ۔ اس قسم کے اجتماعات مختلف مقاصد کے تحت کیے جاتے ہیں، مگر اس کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ وہاں کثیر تعداد میں عورت اور مرد اکٹھا ہوتے ہیں ۔ گویا کہ مقصدِ اجتماع خواہ کچھ بھی ہو، لیکن ہر اجتماع داعی کو ایک قابلِ خطاب مجمع (audience) فراہم کرتا ہے۔ داعی کو چاہیے کہ وہ اس معاملے میں اعراض کے اصول کو اختیار کرے، یعنی وہ غیر مطلوب پہلو کو نظر انداز کرتے ہوئے، صرف مطلوب دعوتی پہلو کو دیکھے اور ان مواقع میں شریک ہو کر دعوتی مقصد کے لیے اس کو بھر پور طور پر استعمال کرے۔ مشہور قول ہے: خذ ما صفا و دع ما کدر (پسندیدہ چیز کو لے لو اور نا پسندیدہ چیز کو چھوڑ دو)۔ یہ قول مذکورہ دعوتی حکمت کو بتاتا ہے، وہ یہ کہ لوگوں کے جمع ہونے کے مقام پر اگر ناپسندیدگی کے کچھ اسباب ہوں تو اُن کو نظر انداز کرو اور اس کے پسندیدہ پہلو، یعنی دعوتی موقع کو اصلاح و تبلیغ کے لیے استعمال کرو۔ یہ حکمت، دعوت کی توسیع واشاعت کے لیے بے حد کار آمد ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس حکمت کو اختیار کیے بغیر دعوتِ حق کی عمومی توسیع کا کام انجام دینا ممکن نہیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of March 2009 All issues

Printed page