بل تو اپنا بل
الرسالہ، اپریل ۲۰۰۹، صفحہ ۴۵
خبرنامہ اسلامی مرکز — 193
1 - لوک سبھا ٹی وی (نئی دہلی) کے تحت 3 دسمبر 2008 کو ایک پینل ڈسکشن ہوا۔ یہ ڈسکشن لوک سبھا لائبریری (Lok Sabha Secretariat, Parliament Library) کی بلڈنگ میں ہوا۔ اس ڈسکشن میں میرے علاوہ، تین اور پینلسٹ موجود تھے۔ ڈسکشن کا موضوع ٹرر ازم تھا۔ صدر اسلامی مرکز نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں موضوع کی وضاحت کی۔ اس موقع پر سی پی ایس کے افراد بھی وہاں موجود تھے۔ انھوں نے حاضرین کو اسلامی لٹریچر دیا اور ان سے انٹریکشن کیا۔
2 - ہندی میگزین (نئی دہلی) کے نمائندہ نے 4 دسمبر 2008 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا۔ انٹرویو کا موضوع بمبئی ٹرراٹیک تھا۔ سوالات کے دوران بتایا گیا کہ ٹرر ازم کے لیے اسلام میں کوئی جگہ نہیں۔ جو مسلمان ٹرر ازم میں شامل ہیں، وہ اسلام کے نام پر ایک ایسا کام کر رہے ہیں جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کی یہ ایکٹیوٹی مکمل طور پر اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔
3 - سہارا ٹی وی (نوئیڈا) کے اسٹوڈیو میں 4 دسمبر 2008 کو ایک پینل ڈسکشن ہوا۔ یہ ڈسکشن بمبئی کے حالیہ بم دھماکے سے متعلق تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ سوالات کے دوران بتایا گیا کہ یہ صرف ایک مذموم فعل ہے، اسلامی تعلیمات سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ جو لوگ اسلام کے نام پر اسلام کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کا یہ فعل کر رہے ہیں، انھیں چاہیے کہ وہ فوراً اس کو ترک کردیں۔
4 - ترکی کے ٹی وی چینل سہان انٹرنیشنل نیوز ایجنسی (Cihan International News Agency) کے نمائندہ مسٹر عثمان (Osman Unalan) نے 6 دسمبر 2008 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا۔ انٹرویو کا موضوع بمبئی کا حالیہ بم دھماکہ تھا۔ انٹرویو کے دوران سوالات کی وضاحت کی گئی۔ یہ انٹرویو انگریزی زبان میں تھا۔ ترکی میں اس انٹرویو کو انگریزی کے علاوہ، وہاں کی مقامی زبان میں نشر کیا جائے گا۔ 5 - سائی سنٹر (نئی دہلی) میں 11 دسمبر 2008 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک خطاب ہوا۔ اس کا موضوع یہ تھا: Basic Human Values in Islam اس بار کے پروگرام میں کیندریہ ودیالیہ کے پرنسپل حضرات کے بجائے مختلف سرکاری افسران شریک تھے۔ یہ افسران ایجوکیشن کے ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ہیں۔ ایک گھنٹہ کی تقریر کے بعد سوال وجواب کا پروگرام ہوا۔ اس کے بعد لوگوں کو اسلامی لٹریچر برائے مطالعہ دیا گیا۔
6 - نئی دہلی کے ای ٹی وی نیوز (ETV New) کے نمائندہ مسٹر پرشانت (Prashant) نے 12 دسمبر 2008 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا۔ انٹرویو کا موضوع اسلامی جہادتھا۔ سوالات کے دوران بتایا گیا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق، جہادتشدد کا نام نہیں ہے، بلکہ جہاد پر امن جد و جہد کا نام ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of April 2009 All issues