Al-Risala · May 2009 · page 35

He thought, He founded, He finalized.

الرسالہ، مئی ۲۰۰۹، صفحہ ۳۵

اور جرائد کا مطالعہ کرتا تھا۔ اُس وقت یہاں مصر کا ایک عربی جریدہ آتا تھا۔ اُس کا نام "المقتطف" تھا۔ اُس میں ایک بار ایک دل چسپ چیز چھپی تھی۔ اُس میں ایک عمل بتایا گیا تھا جس کے مطابق، آدمی اپنے مستقبل کے بارے میں جان سکتا تھا۔ وہ عمل یہ تھا کہ مخصوص تعداد میں ’’ابرا کا دابیسن كاتن‘‘ کہو۔ اس کے بعد ایک خاص عمل کر کے اپنا نتیجہ نکالو۔ اُس وقت امتحان کا زمانہ تھا اور جلد ہی مجھے سالانہ امتحان دینا تھا۔ میں نے مذکورہ عمل کو دہرایا۔ اُس کے بعد ان الفاظ میں نتیجہ نکلا: ستنجح نجاحاً كبيراً (تم جلد ہی ایک بڑی کامیابی حاصل کرو گے)۔ اِس کے بعد امتحان ہوا تو میں اپنے درجے میں فرسٹ آیا۔ یہ صرف ایک اتفاق تھا، ورنہ کسی بھی عمل کے ذریعے مستقبل کو جاننا ممکن نہیں۔ 31 دسمبر 2008 کو مغرب کی نماز کے بعد مدرسے کی وسیع مسجد میں طلبرا اور اساتذہ کا ایک اجتماع ہوا۔ اس موقع پر مجھے خطاب کے لیے یہ عنوان دیا گیا تھا— عصرِ جدید اور نو جوانوں کی ذمے داریاں۔ اس موضوع پر میں نے تقریباً ایک گھنٹہ تقریر کی۔ میں نے اپنی تقریر میں جو باتیں کہیں، اُن میں سے ایک بات یہ تھی کہ دورِ جدید کو معلوم کرنے کے لیے سب سے پہلی ضرورت یہ ہے کہ دورِ جدید کے ذہن کو معلوم کیا جائے۔ اس معاملے میں علامہ الشاطبی نے اپنی کتاب میں درست طور پر لکھا ہے کہ استدلال نام ہے خصم کے مسلمہ عقلی پر اس کو ایڈریس کرنے کا۔ اس لیے اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ آج کے انسان کو مؤثر طور پر اسلام کا پیغام پہنچائیں تو آپ کو سب سے پہلے یہ جاننا ہوگا کہ آج کے انسان کا طرزِ فکر کیا ہے اور کون سا طرزِ استدلال اس کے لیے قابلِ قبول استدلال بن سکتا ہے۔ مدرسۃ الاصلاح کے زمانہ قیام کی بہت سی یادیں ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ اس سفرنامے کے ذیل میں اُن میں سے کچھ کا تذکرہ کر دیا جائے۔ گاؤں کے مدرسے میں میرے استاد مولانا فیض الرحمن اصلاحی تھے۔ میں نے اسی مدرسے میں عربی اور فارسی کی تعلیم شروع کر دی تھی۔ اسی زمانے میں میں نے عربی کی کئی کتابیں پڑھیں۔ مثلاً کتاب النحو، کتاب الصرف (مولانا عبدالرحمن، امرت سری)۔ اسی طرح میں نے یہاں فارسی کی کئی کتابیں پڑھیں۔ مثلاً گلستاں اور بوستاں (شیخ سعدی شیرازی)۔ اُس زمانے میں یہ سب کتابیں مجھ کو ایک معمہ کی طرح نظر آتی تھیں۔ اُس زمانے میں میرے اندر نہ عربی کا

‹ Previous page Next page › Contents of May 2009 All issues

Printed page