Al-Risala · June 2009 · page 45

سوال جواب

الرسالہ، جون ۲۰۰۹، صفحہ ۴۵

خبر نامہ اسلامی مرکز ــــ 194

1- و شویو ایکیندر (نئی دہلی) کے آئی ڈی ٹوریم میں 12 جنوری 2009 کو ایک سیمنار ہوا۔ اس کا موضوع یہ تھا: Seminar on Youth and Peace Initiative اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس سیمنار میں شرکت کی، اور اس موضوع پر ایک تقریر کی۔ تقریر کے بعد سوال و جواب کا پروگرام ہوا۔ اس موقع پر سی پی ایس کی ٹیم کے افراد بھی وہاں موجود تھے۔ انھوں نے مہمانان خصوصی اور حاضرین کو مطالعے کے لیے قرآن کا نیا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا۔

2- جامعہ ملیہ اسلامیہ (نئی دہلی) کے انصاری آئی ڈی ٹوریم میں 17 جنوری 2009 کو ایک سیمنار ہوا۔ یہ سیمنار فیکلیٹی آف ریلیجس اسٹڈی (Mc Gill University Canada) اور جامعہ ملیہ کے تعاون سے کیا گیا۔ اس سیمنار کا موضوع یہ تھا:

Global Congress on World's Religions, After September 11, An Asian Perspective. اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور موضوع پر ایک تقریر کی ۔ یہ تقریر انگریزی زبان میں تھی۔ اس موقع پر سی پی ایس کی ٹیم کے افراد وہاں موجود تھے۔ انھوں نے حاضرین کو مطالعے کے لیے دعوتی لٹریچر دیا۔ انھوں نے کینڈا سے آئے ہوئے مہمانوں کو دعوتی لٹریچر کے علاوہ صدر اسلامی مرکز کا نیا انگریزی ترجمہ قرآن دیا۔ جامعہ کے طلبانے بڑے پیمانے پر ہمارے ساتھیوں سے اردو اور انگریزی زبان میں چھپا ہوا اسلامی لٹریچر حاصل کیا۔ 3- قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (نئی دہلی) کی طرف سے 25-17 جنوری 2009 کو بمبئی (بائی كلا) میں دسواں کل ہند بک فیئر لگایا گیا۔ ادارہ گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے بھی اس بک فیئر میں حصہ لیا۔ یہ بک فیئر بہت کامیاب رہا۔ لوگوں نے بڑی تعداد میں گڈ ورڈ کے اسٹال سے صدر اسلامی مرکز کی کتابیں حاصل کیں۔ اسٹال پر آنے والے لوگوں کو دعوتی پمفلٹ مفت دئیے گئے۔ الرسالہ مشن سے وابستہ بمبئی کے ساتھیوں نے اس موقع پر اپنا خصوصی تعاون دیا۔ اس بک فیئر میں ایک نیا تجربہ کیا گیا۔ یہ انعامی مقابلے کا تجربہ تھا۔ اس انعامی مقابلے میں مختلف موضوعات پر دس سوالات کئے گئے تھے۔ مقابلے میں کامیاب ہونے والے طلباکو صدر اسلامی مرکز کی کتابیں دی گئیں، اور ایک سال کے لیے ماہنامہ الرسالہ اُن کے نام جاری کیا گیا۔ انعامی مقابلے کا یہ پروگرام مسٹر شاہ عمران حسن نے بنایا تھا۔ 4- بھاؤنگر (گجرات) میں 27-25 فروری 2009 کو ایک سہ روزہ کنونشن ہوا۔ یہ کنونشن سد بھاؤنا فورم کی طرف سے کیا گیا تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور اسلام کے تعارف پر ایک تقریر کی۔ صدر اسلامی مرکز کے ساتھ اس سفر میں سی پی ایس کی ٹیم کے چار مزید افراد بھی شامل تھے۔ ان لوگوں نے کنونشن کے شرکاء اور مہمانوں کو مطالعے کے لیے اسلامی لٹریچر اور قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا۔ لوگوں نے اس کو نہایت شوق سے لیا۔ انشاء اللہ اس سفر کی روداد سفر نامے کے تحت الرسالہ میں شائع کردی جائے گی۔

‹ Previous page Next page › Contents of June 2009 All issues

Printed page