Al-Risala · July 2009 · page 4

Exploration of love, hope and determination.

الرسالہ، جولائی ۲۰۰۹، صفحہ ۴

سب سے بڑی خبر اے آر رحمان (اللہ رکھا رحمان) کی کامیابی کے بارے میں تھی۔ مسٹر رحمان کو نئی دہلی کے انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا (24 فروری 2009) نے اپنے ایڈیٹوریل میں ایک سچا مسلمان (devout Muslim) لکھا تھا۔ اس کے باوجود مسٹر رحمان نے سب سے بڑا فلمی ایوارڈ حاصل کیا۔ برٹش فلم میکر ڈینی بائل (Danny Boyle) نے ممبئی کے پس ماندہ علاقے کی بنیاد پر ایک فلم بنائی۔ اس کا نام سلم ڈاگ ملینیئر (Slumdog Millionaire) تھا۔ اس فلم کے میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمان تھے۔ یہ فلم نیا پن اور تخلیقیت (creativity) کا ایک نمونہ تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ فلم امید اور محبت اور عزم کی جستجو کا ایک اظہار ہے:

Exploration of love, hope and determination.

لاس اینجلس (امریکہ) کے مقابلے میں آسکر ایوارڈ (Oscar Award) جیتنے کے بعد مسٹر رحمان نے وہاں کی تقریر میں اپنے بارے میں جو بات کہی، وہی اس معاملے کا سب سے بڑا سبق ہے۔ انھوں نے کہا کہ ۔ پوری زندگی میں میرے سامنے محبت اور نفرت کا چوائس تھا۔ میں نے ہمیشہ محبت کا چوائس لیا، اور اسی کا یہ نتیجہ ہے کہ آج میں یہاں موجود ہوں: All my life, I have had the choice of hate and love. And I chose love, and I am here. مسٹر رحمان نے اس انعام کو خدا کا فضل بتایا اور کہا:

All fame and glory is for God alone.

اس خبر پر بات کرتے ہوئے میں نے ایک صاحب سے کہا کہ لوگ اکثر بی فیکٹر (bias factor) کی بات کرتے ہیں۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ سارا معاملہ سی فیکٹر (competence factor) کا ہے۔ اگر آپ حقیقی معنوں میں لیاقت کا ثبوت دے سکیں، تو کوئی تعصب اور امتیاز کام نہیں کرے گا۔ غیر موافق حالات کے باوجود آپ اعلیٰ مقام پر پہنچ جائیں گے۔

25 فروری 2009 کی صبح کو ساڑھے چار بجے ائیر پورٹ کے لئے روانگی ہوئی۔ ہمارا قافلہ دو گاڑیوں پر مشتمل تھا۔ میں چوں کہ کارسک (car sick) ہوں، اس لیے میں ایک گاڑی کی پچھلی سیٹ پر

‹ Previous page Next page › Contents of July 2009 All issues

Printed page