Al-Risala · July 2009 · page 15

Doing Dawah work by the support of Madʻu.

الرسالہ، جولائی ۲۰۰۹، صفحہ ۱۵

صحابہ کا طریقہ یہ تھا کہ وہ ایسا نہیں کرتے تھے کہ نماز کی ادائیگی کے بعد فوراً اٹھ کر چلے جائیں۔ وہ نماز کے مقام پر کچھ دیر بیٹھے رہتے تھے اور پھر خاموشی کے ساتھ اٹھ کر چلے جاتے تھے۔ ہم لوگ بھی نماز کی ادائیگی کے بعد کچھ دیر وہاں بیٹھے رہے۔ اُس وقت میں نے نماز کے بارے میں کچھ باتیں کہیں۔ میں نے کہا کہ نماز کیا ہے۔ نماز کوئی رسمی عمل نہیں۔ نماز دراصل اپنی عبدیت کا عملی اعتراف ہے۔ نماز کے ذریعے ایک مومن خدا کے سامنے جھک کر اپنی تواضع (modesty) کو اسٹیبلش (establish) کرتا ہے۔ اُس وقت ہمارے اردگرد صرف فطرت کا ماحول تھا— درخت، چڑیاں، ہوائیں، سورج کی روشنی، وغیرہ۔ اُس وقت ایسا محسوس ہوا جیسے پورا عالمِ فطرت اپنے خالق کے آگے جھکا ہوا ہے۔ نا قابلِ مشاہدہ فرشتے بھی اِس عبادتی کلچر کا حصہ ہیں۔ اِیسی حالت میں اگر انسان خدا کے سامنے نہ جھکے تو وہ پوری کائنات کے اندر کائنات کے ایک باغی فرد کی مانند ہو جاتا ہے۔ نماز یہ ہے کہ انسان اِس عبادت گزار کائنات میں خود بھی عابد بن کر اِس کا ئناتی کلچر میں شریک ہو جائے۔ عبادت کے بارے میں ایک حدیث ان الفاظ میں آئی ہے: إِنّ الرجل لينطلق إلى المسجد فيصلي، وصلاته لا تعدل جناح بعوضة. وإنّ الرجل ليأتي إلى المسجد فيصلي، وصلاته تعدل جبل أحد، إذا كان أحسنهما عقلاً (كنز العُمّال، رقم الحديث : 7049) یعنی ایک شخص مسجد کی طرف جاتا ہے اور وہاں نماز پڑھتا ہے اور اس کی نماز خدا کے نزدیک مچھر کے پر کے برابر بھی نہیں ہوتی۔ اور ایک شخص مسجد میں آتا ہے اور نماز ادا کرتا ہے اور اس کی نماز خدا کے نزدیک احد پہاڑ کے برابر ہوتی ہے، جب کہ دوسرا شخص پہلے کے مقابلے میں عقل کے اعتبار سے زیادہ بہتر ہو۔ یہ حدیث روحِ نماز کو بتاتی ہے۔ قرآن کے مطابق، حقیقی نماز وہ ہے جس میں خشوع پایا جاتا ہو۔ اسی طرح مشہور حدیث جبرئیل میں بتایا گیا ہے کہ اعلیٰ نماز وہ ہے جس میں آدمی کو خدا کی موجودگی (presence of God) کا تجربہ ہونے لگے (تعبد الله كأنك تراه)۔ یہ دونوں باتیں، یعنی خشوع اور خدا کی موجودگی، کوئی پراسرار چیز نہیں ہے۔ اس کا براہ راست تعلق عقل اور شعور سے ہے۔ عقل کی سطح پر جب آدمی خدا کو دریافت کرتا ہے تو اس شعوری دریافت کے نتیجے میں وہ کیفیت پیدا ہوتی ہے

‹ Previous page Next page › Contents of July 2009 All issues

Printed page