Al-Risala · August 2009 · page 27

زلزلہ ایک وارننگ

الرسالہ، اگست ۲۰۰۹، صفحہ ۲۷

زلزلہ ایک وارننگ

6 اپریل 2009 کو اٹلی کے وسطی علاقہ (L'Aquila) میں زلزلہ آیا۔ رپورٹ کے مطابق، اس زلزلے میں ایک سو سے زیادہ آدمی مر گئے اور تقریباً پچاس ہزار آدمی بے گھر ہو گئے۔ زلزلہ والے علاقے کے ایک شخص نے اپنا تاثر بتاتے ہوئے کہا کہ ـــــ بم دھماکے جیسی آواز سن کر میں اٹھ گیا۔ ہم مشکل اُس سے بھاگ کر باہر آئے۔ ہر چیز ہل رہی تھی۔ فرنیچر گر رہے تھے۔ مجھے یاد نہیں کہ میں نے کبھی ایسی کوئی چیز اپنی زندگی میں دیکھی ہو:

قرآن میں بتایا گیا ہے کہ قیامت اچانک (suddenly) آئے گی (الأعراف: 187)۔ اسی طرح زلزلہ بھی اچانک آتا ہے۔ زلزلہ فطرت (nature) کا ایک انوکھا ظاہر ہ ہے۔ فطرت کے اندر ہونے والے تمام واقعات بظاہر اسباب و علل کے تحت پیش آتے ہیں۔ زلزلہ ایک ایسا واقعہ ہے جو دوسرے تمام واقعات فطرت کے برعکس بالکل اچانک آجاتا ہے۔ اِس اعتبار سے زلزلہ آنے والی قیامت کے ساتھ بہت زیادہ مشابہ رکھتا ہے۔

زلزلے کا استثنائی طور پر قیامت سے مشابہ ہونا بے حد اہم ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ زلزلہ (earthquake) قیامت کی پیشگی اطلاع ہے۔ موجودہ زلزلہ چھوٹا زلزلہ ہے، اور آئندہ آنے والی قیامت زیادہ بڑا زلزلہ۔ اس دنیا میں چھوٹا زلزلہ اس لیے آتا ہے، تاکہ انسان ہوش میں آجاۓ اور بڑے زلزلے کے لیے پیشگی طور پر تیاری کرے۔ چھوٹے زلزلے میں بظاہر کچھ لوگ بچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، لیکن جب قیامت کا بڑا زلزلہ آئے گا تو کسی بھی عورت یا مرد کے لیے یہ ممکن نہ ہوگا کہ وہ اپنے آپ کو اُس سے بچاسکے۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 2009 All issues

Printed page