Al-Risala · August 2009 · page 44

پیغام

الرسالہ، اگست ۲۰۰۹، صفحہ ۴۴

خبرنامہ اسلامی مرکز — 195

1 - نئی دہلی کے انگریزی اخبار ڈی این اے (DNA) کے سینئر اسسٹنٹ ایڈیٹر مسٹر پارسا (Parsa Venkateshwar Rao Jr.) نے 18 اپریل 2009 کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ انٹرویو کا موضوع جزیہ تھا۔ جزیہ کے بارے میں اسلام کا اصول بتایا گیا ۔ یہ بھی بتایا گیا کہ آج کل طالبان جزیہ کا قانون جس طرح نافذ کر رہے ہیں، وہ اسلام کی تعلیم کے مطابق نہیں۔

2 - صدر اسلامی مرکز کا انگریزی ترجمہ قرآن Book Expo America, J.J. Center, New York میں تقسیم کیا گیا۔ یہ تقسیم تحریک ترسیل قرآن کی طرف سے عمل میں آئی۔ لندن بک فیر (22-20اپریل (2009) میں بھی بڑے پیمانے پر قرآن کا یہ انگریزی ترجمہ لوگوں کو مطالعے کے لیے دیا گیا۔ 3- نئی دہلی کی ایک آئی آئی اسپیشلسٹ (Dr. S. Mazumdar) کو قرآن کے انگریزی ترجمہ کا ایک نسخہ دیا گیا تو وہ بہت خوش ہوئیں۔ انھوں نے اپنی خوشی کا اظہار ان الفاظ میں کیا: How lovely, I was very much wanting to have a copy of the Quran in my house. 4 - انڈیا انٹرنیشنل سنٹر، انیکسی (نئی دہلی) میں 9 مئی 2009 کی شام کو ایک پروگرام ہوا۔ یہ پروگرام سی پی ایس انٹرنیشنل اور گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) کے مشترک تعاون سے ہوا۔ یہ پروگرام صدر اسلامی مرکز کے خطاب کے لیے کیا گیا تھا۔ اس کا موضوع یہ تھا: How to Discover God? صدر اسلامی مرکز نے اس موقع پر ایک گھنٹہ تقریر کی۔ تقریر کے بعد سوال وجواب کا پروگرام ہوا۔ پورا ہال سامعین سے بھرا ہوا تھا۔ اس پروگرام میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہندو اور مسلم طبقے کے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ ان لوگوں کو مطالعے کے لیے دعوتی لٹریچر اور قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ یہ پروگرام انگریزی زبان میں ہوا۔ 5- Maulana, This is one of the examples how a group of sisters here working among themselves to educate themselves from the books written by you. This sister sends one or two page articles from one of your books from www.alrisala.org as GEM OF THE DAY as an attachment. This will go a long way in re-engineering of the minds of the people she is targeting to. This particular sister also sends articles from the "Spiritual Message" to college students so that the students share these articles through a social networking website called "Face Book". Really this is a revolutionary step that will help in bringing a change in the people's perception of God and Religion. I cannot stay without mentioning about sister Bushra who has strength, stamina, and dedication in successfully bringing the Saturday and Sunday Spiritual classes on Ustream Website for the benefit of the world audience. She is multi-talented person.

‹ Previous page Next page › Contents of August 2009 All issues

Printed page