The stuff of the world is mind-stuff
الرسالہ، ستمبر ۲۰۰۹، صفحہ ۳۰
خدا کا وجود بلا شبہ اُس طرح ایک ثابت شدہ واقعہ ہے جس طرح کوئی اور ثابت شدہ واقعہ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ خدا کا وجود صرف ایک پر اسرار عقیدہ کی بات نہیں ، خدا کا وجود اُس طرح ایک علمی مسلمہ ہے جس طرح کوئی اور علمی مسلمہ ۔ اب یہ سوال ہے کہ خدا ایک ہے یا کئی خدا ہیں جو کائنات کی تخلیق اور اس کے انتظام کے ذمے دار ہیں ۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہ خدا کا عقیدہ شرک پر مبنی ہے یا توحید پر ۔ اس معاملے میں علم کا فیصلہ مکمل طور پر توحید کے حق میں ہے۔ برٹش سائنس داں نیوٹن کو جدید سائنس کا بانی سمجھا جاتا ہے ۔ نیوٹن سے پہلے دنیا میں توہمات (superstitions) کا زور تھا۔ اُس وقت یہ سمجھ لیا گیا تھا کہ خداؤں کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔ مثلاً سن گاڈ (sun god)، مون گاڈ (moon god)، رین گاڈ (rain god)، وغیرہ ۔ نیوٹن نے اس معاملے کا سائنسی مطالعہ کیا۔ اْس نے کہا کہ چار طاقتیں (forces) ہیں جو کائنات کے نظام کو کنٹرول کرتی ہیں ۔ وہ چار طاقتیں یہ ہیں :
1 - قوت کشش (gravitational force)
2 - برقی مقناطیسی قوت (electromagnetic force)
3 - طاقت ور نیوکلیئر قوت (strong nuclear force)
4 - کم زور نیوکلیئر قوت (weak nuclear force)
مگر سائنسی مطالعے کے ذریعے جو دنیا دریافت ہوئی ، اُس میں اتنی زیادہ ہم آہنگی (harmony) پائی جاتی تھی کہ یہ ناقابل تصور تھا کہ اتنی زیادہ ہم آہنگ کائنات کو کئی طاقتیں کنٹرول کر رہی ہوں ۔ اِس لیے سائنسی ذہن اس تعدد پر مطمئن نہ تھا۔ مختلف سائنس داں اس تعداد کو گھٹانے کے لیے کام کر رہے تھے ، یہاں تک کہ 1979 میں ایک نئی تحقیق سامنے آئی ۔ اِس تحقیق کے مطابق ، کائنات کو کنٹرول کرنے والی طاقتیں چار نہیں تھیں ، بلکہ وہ صرف تین تھیں ۔ اِس دریافت تک پہنچنے والے تین نوبل انعام یافتہ سائنس داں تھے ۔ اُن کے نام یہ ہیں :
Sheldon Glashow (b. 1932), Steven Weingberg (b. 1933)
Dr. Abdussalam (d. 1996)
‹ Previous page Next page › Contents of September 2009 All issues