Al-Risala · September 2009 · page 31

The stuff of the world is mind-stuff

الرسالہ، ستمبر ۲۰۰۹، صفحہ ۳۱

تاہم سائنسی ذہن تین کی تعداد پر بھی مطمئن نہ تھا۔ وہ اس تعداد کو مزید گھٹا کر ایک تک پہنچانا چاہتا تھا۔ یہ کام برٹش سائنس داں اسٹفن ہاگنگ (پیدائش: 1942) کے ذریعے انجام پایا۔ اسٹفن ہاگنگ کو نظریاتی سائنس میں سب سے بڑا زندہ سائنس داں مانا جاتا ہے۔ اس نے پیچیدہ ریاضیاتی حساب (force) کے ذریعے یہ ثابت کیا ہے کہ صرف ایک طاقت (mathematical calculations) پوری کائنات کو کنٹرول کر رہی ہے۔ یہ نظریہ اب تعلیم یافتہ طبقے کے درمیان ایک مسلمہ کے طور پر مان لیا گیا ہے۔ عمومی زبان میں اس کو سنگل اسٹُرنگ نظریہ (single string theory) کہا جاتا ہے۔ سنگل اسٹُرنگ نظریہ گویا کہ ایک خدا (توحیدِ الہ) کے عقیدے کے حق میں ایک سائنسی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ وہ مذہبی عقیدے کو علمی مسلمہ کی حیثیت دے رہا ہے۔ اب خالص سائنس کی بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس کائنات کا ایک خدا ہے۔ یہ خدا ایک ہے اور صرف ایک : The concept of God is purely a scientific concept, and this God is one and one alone. نوٹ: یہ تقریر انگریزی زبان میں 9 مئی 2009 کوانڈیا انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) میں کی گئی۔ Watch Maulana Wahiduddin Khan’s lectures on USTREAM .tv English — Saturday 5.30 pm (IST)

Urdu — Sunday 10.30 pm (IST)

Visit alrisala.org for the link Watch Maulana Wahiduddin Khan on ETV Urdu Tue and Wed 10.30 pm Sat and Sun 6.00 am

‹ Previous page Next page › Contents of September 2009 All issues

Printed page