ایک مہلک عادت
الرسالہ، ستمبر ۲۰۰۹، صفحہ ۴۲
خبر نامہ اسلامی مرکز ــ 196
1ــ یکم مئی 2009 کو سہارن پور (محلہ ایودھیا پورم) میں حلقہ الرسالہ کا ایک اجتماع ہوا۔ اس کا انتظام ڈاکٹر محمد اسلم سہارن پوری نے کیا تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اپنی ٹیم کے پانچ افراد کے ساتھ اس میں شرکت کی۔ ڈاکٹر اسلم نے سہارن پور شہر میں سی پی ایس انٹرنیشنل کی ایک برانچ قائم کی ہے۔ انھوں نے ایک وسیع بلڈنگ میں ’’پیس ہال‘‘ کے نام سے ایک بڑا اور کشادہ ہال بنایا ہے۔ اس میں ماہانہ اجتماع ہوتا ہے۔ اس سینٹر کے تحت غیر مسلموں کے اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقے میں دعوت الی اللہ کا کام جاری ہے۔ سفر کے دوران صدر اسلامی مرکز کے مختلف خطاب اور دیگر دعوتی پروگرام ہوئے جس میں مقامی ہندوؤں اور مسلمانوں کے علاوہ، قریبی اضلاع کے قارئین الرسالہ بڑی تعداد میں وہاں موجود تھے۔ عشاء کی نماز کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا۔ یہ پروگرام بہت کامیاب رہا۔ یہاں سہارن پور کے اعلیٰ تعلیم یافتہ غیر مسلم حضرات سے ملاقاتیں ہوئیں۔ حاضرین کو اسلامی لٹریچر اور قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ 2ــ الجزیرہ ٹی وی (انگلش) کی ٹیم نے 3 جون 2009 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا۔ اس ٹیم کے نمائندہ مسٹر ماتھیو (Mathew Mcclure) تھے۔ 4 جون 2009 کو صدر امریکہ براک اوباما قاہرہ یونیورسٹی میں ایک اسپیچ دینے والے ہیں۔ یہ انٹرویو اسی سے متعلق تھا۔ انٹرویو نے ایک سوال یہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کے متعلق صدر امریکہ کو آپ ایسا کوئی فارمولا دینا چاہیں گے جس کو وہ اپنی تقریر میں بیان کر سکیں۔ صدر اسلامی مرکز نے کہا کہ یہ ایک ٹو فولڈ فارمولا ہے ــ ایک، یہ کہ وہ اسرائیل کو اس پر آمادہ کریں کہ وہ 1967 کی حد پر واپس لوٹ جائے۔ دوسرے، یہ کہ فلسطینی مسلمان فی الفور اپنی مسلح کارروائی بند کر دیں۔ ان لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ 3ــ نئی دہلی کے ہفت روزہ ہندی اخبار ’’انڈین جنگ‘‘ کے نمائندہ مسٹر رمیش راج نے 15 جون 2009 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا۔ انٹرویو کا موضوع 4 جون 2009 کو صدر اوباما کی تقریر تھی۔ ایک سوال یہ تھا کہ صدر اوباما نے اپنی تقریر کا آغاز بسم اللہ سے کیا تھا۔ ایسی حالت میں کیا یہ سمجھنا درست ہوگا کہ موجودہ امریکی صدر پر مسلم (pro-Muslims) ہیں۔ جواب میں بتایا گیا کہ یہ صرف اسٹیج کی ایک بولی ہے، اس سے زیادہ اور کچھ نہیں۔ 4 ــ کیپ ٹاؤن (ساؤتھ افریقہ) میں 16-13 جون 2009 کو ایک انٹرنیشنل بک فیئر لگایا گیا۔ اس میں گڈ ورڈ بکس کی طرف سے بڑی تعداد میں قرآن کا انگریزی ترجمہ لوگوں کو دیا گیا۔ یہاں ’’اسلام ایکسپو‘‘ کے موقع پر قرآن کا انگریزی ترجمہ لوگوں تک پہنچانے میں ’’شیخ ایگزائٹک‘‘ نے بڑے پیمانے پر حصہ لیا۔ 5ــ 3-6 جولائی 2009 کو واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ISNA Convention میں مسٹر ظفر اعظم (.Khatoons Inc) کی جانب سے انگریزی ترجمہ قرآن بڑی تعداد میں لوگوں کو مطالعے کے لئے دیا گیا۔ 6. Alhamdulillah, today’s program (June 27, 2009) was so perfect in many respects that I prayed two rak‘a of namaz immediately after the program. Sound, picture, content, clarity of the message and pronunciation all were
‹ Previous page Next page › Contents of September 2009 All issues