Al-Risala · September 2009 · page 43

Wake Up and Awaken

الرسالہ، ستمبر ۲۰۰۹، صفحہ ۴۳

7- دلائی لاما کی سال گرہ کے موقع پر نئی دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے میر تقی میر ہال میں ایک خصوصی پروگرام ہوا۔ اس میں شہر کے تعلیم یافتہ ہندو اور مسلمان شریک ہوئے۔ یہ پروگرام 6 جولائی 2009 کو ہوا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور امن اور اسلام کے موضوع پر انگریزی زبان میں ایک تقریر کی ۔ اس موقع پر سی پی ایس کی طرف سے حاضرین کو مطالعے کے لیے اسلامی لٹریچر اور قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ 8- نئی دہلی کے کمانی آڈی ٹوریم میں 9 جولائی 2009 کی شام کو ایک انٹرنیشنل کانفرنس ہوئی۔ اس کا انتظام سرو دھرم سنسد (نئی دہلی) کی طرف سے کیا گیا تھا۔ اس میں ٹاپ کے لوگ شریک ہوئے۔ مثلاً نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر آر کے پائچوری، وغیرہ۔ اس پروگرام کا موضوع یہ تھا — جاگو اور جگاؤ، پرتھوی بچاؤ:

Wake Up and Awaken

اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی، اور موضوع پر ایک تقریر کی۔ اس موقع پر سی پی ایس کی طرف سے حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ ڈاکٹر پاچوری کو قرآن کے انگریزی ترجمہ کے علاوہ، یہ کتابیں دی گئیں: God Arises, Ideology of Peace, True Jihad, Man-made Global Warming 9- سائی انٹرنیشنل سنٹر (لودی روڈ، نئی دہلی) کی طرف سے 11 جولائی 2009 کو ایک انٹرنیشنل کانفرنس ہوئی ۔ اس کانفرنس کا موضوع یہ تھا: Unity of Faiths اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور موضوع پر ایک گھنٹہ تقریر کی۔ یہ تقریر انگریزی زبان میں تھی ۔ کانفرنس میں ملک اور بیرون ملک کے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد موجود تھے۔ مثلاً سابق صدر ڈاکٹر عبد الكلام، وغیرہ۔ اس موقع پر سی پی ایس کی طرف سے حاضرین کو اسلامی لٹریچر اور قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔

‹ Previous page Next page › Contents of September 2009 All issues

Printed page