ایم فیکٹر، کیوفیکٹر
الرسالہ، جنوری ۲۰۰۹، صفحہ ۴۵
1 - واشنگٹن (امریکہ) کے ادارہ ہنری ایل اسٹمسن سینٹر (Henry L. Stimson Centre) کے اسپانسرشپ کے تحت، انڈیا کے مختلف شہروں میں سیمینار منعقد کیا گیا۔ دہلی میں اس سیمینار کا انتظام حسب ذیل دواداروں کے ذریعے کیا گیا :
1. Dr. K. R. Narayan Centre for Dalit and Minorities Studies, Jamia Millia Islamia (New Delhi)
2. Centre for Study of Society and Secularism (Bombay)
نئی دہلی میں یہ سیمینار 17 ستمبر 2008 کی شام کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ’’میر تقی میر ہال‘‘ میں کیا گیا۔ اس کے آرگنائز ڈاکٹر امت پانڈیا (Dr. Amit Pandya) تھے۔ اس سیمینار کا موضوع یہ تھا :
Various Issues Facing Indian Muslims, Their Worldview and Vision for the Future. اس سیمینار میں اعلیٰ تعلیم یافتہ مسلمان شریک ہوئے۔ اس سیمینار کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور موضوع پر ایک تقریر کی۔ اُن کی تقریر کا خلاصہ یہ تھا کہ صحیح طریقہ یہ ہے کہ مسائل کو نظر انداز کیا جائے اور مواقع کی نشان دہی کر کے ان کو استعمال کیا جائے۔ اس موقع پر سی پی ایس کی ٹیم کے افراد سیمینار میں موجود تھے۔ اُنھوں نے حاضرین کے درمیان اسلامی لٹریچر تقسیم کیا۔ سی پی ایس کے ممبران نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ یہ پورا پروگرام انگریزی زبان میں تھا۔
2- سائی انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) میں 17 ستمبر 2008 کو ایک پروگرام ہوا۔ اس پروگرام کا موضوع یہ تھا : Basic Human Values in Islam اس پروگرام میں کیندریہ ودیالیہ کے پرنسپل حضرات شریک تھے۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت اور قرآن و حدیث کی روشنی میں موضوع ایک تقریر کی۔ تقریر کے بعد سوال وجواب کا پروگرام ہوا۔ یہاں حاضرین کے درمیان اسلامی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔ لوگوں نے اس کو بہت شوق سے لیا۔ 3- نئی دہلی کی تنظیم انٹر فیتھ کو لیشن فار پیس (ICP) کی طرف سے 23 ستمبر 2008 کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (لودھی روڈ، نئی دہلی) میں انٹر فیتھ پرئیر میٹنگ (Interfaith Prayer Meeting) کے موضوع پر ایک سیمینار ہوا۔ اس کا مقصد ملک میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کے پس منظر میں مختلف مذاہب کی تعلیمات کو بتانا تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور موضوع پر اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر سی پی ایس ٹیم کے ممبران نے حاضرین کے درمیان اسلامی لٹریچر تقسیم کیا۔
4- سہارا سے ٹی وی (نئی دہلی) کے اسٹوڈیو میں ’’ماہِ رمضان‘‘ کے پروگرام کے تحت، رمضان اور شانتی کے
‹ Previous page Next page › Contents of January 2009 All issues