Al-Risala · October 2009 · page 31

The environs of which, We have blessed.

الرسالہ، اکتوبر ۲۰۰۹، صفحہ ۳۱

نہیں کر رہی تھیں جو مسلمان اُن سے چاہتے تھے۔

مسئلے کامذکورہ حدیثِ رسول میں یہ پیشین گوئی کی گئی تھی کہ ’’ارض‘‘، ظلم و جور سے بھر دی جائے گی اور پھر اس کو قسط اور عدل سے بھرا جائے گا۔ یہ ایک تعبیری اسلوب ہے۔ اس سے مراد یہی مذکورہ صورتِ حال ہے۔ موجودہ زمانے میں عملاً یہی پیش آیا ہے کہ ارضِ فلسطین کے حوالے سے، ساری دنیا کے مسلمان نفرت اور تشدد میں مبتلا ہوگئے ۔ اسی نفرت اور تشدد کو ’’ظلم اور جور‘‘ سے تعبیر کیا گیا ہے۔ اس کے بعد حدیث کے مطابق ، جو ہونا ہے، وہ یہ کہ ’’ارض‘‘، کو قسط اور عدل سے بھر دیا جائے ۔ یہ امن کی تعبیر ہے۔ اس حدیث میں قسط اور عدل سے مراد امن پر مبنی معتدل فضا ہے جو مسلمانوں کے لیے دعوت کے مواقع کو کھو لنے والی ہے۔ اسلام کا سب سے بڑا کنسرن (concern) دعوت ہے، اور یہ ایک حقیقت ہے کہ نفرت اور تشدد کا ماحول دعوت کے دروازوں کو بند کر دیتا ہے، اور امن اور معتدل تعلقات کا ماحول دعوت کے دروازوں کو کھولنے والا ہے۔

حدیث میں جس واقعے کی پیشین گوئی کی گئی ہے، اس کا تعلق نہ جنگ سے ہے اور نہ حکومت سے، یعنی اس مطلوب کے حصول کے لیے نہ تو جنگ کی جائے گی اور نہ وہ حکومت کی طاقت سے قائم ہوگا۔ یہ پورا معاملہ ایک نظریاتی معاملہ ہوگا، یعنی ایک منفی آئیڈیالوجی دنیا میں نفرت اور تشدد کے حالات پیدا کرے گی۔ اس کے مقابلے میں ایک مثبت آئیڈیالوجی ابھرے گی، جو دنیا میں امن اور اعتدال کا ماحول قائم کرے گی۔ موجودہ زمانے میں فلسطین کا مسئلہ ساری مسلم دنیا کا مسئلہ بن گیا ہے۔ موجودہ زمانے میں مسلمانوں کے اندر نفرت اور تشدد کا عمومی ماحول پیدا ہوا۔ اس کا اصل سبب بلاشبہ فلسطین کا مسئلہ تھا۔ ایسی حالت میں سب سے پہلا ضروری کام یہ ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا ایک ایسا حل تلاش کیا جائے جو نفرت اور تشدد کے موجودہ ماحول کو ختم کرسکتا ہو۔ یہ حل عربوں یا مسلمانوں کی امنگوں (aspirations) کے مطابق نہیں ہوسکتا۔ یہ حل لازمی طور پر مبنی بر حقیقت فارمولے ہی کے ذریعہ ہو سکتا ہے۔ اس معاملے میں عادلانہ حل صرف وہ ہے جو امن قائم کرنے والا ہو، نہ کہ لوگوں کے جذبات کو تسکین دینے والا۔ اسی بنیادی اصول کو پیش نظر رکھتے ہوئے فلسطین کے مذکورہ بالا تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ اس تجزیے کی

‹ Previous page Next page › Contents of October 2009 All issues

Printed page