آمدنی بڑھانے کا مسئلہ
الرسالہ، اکتوبر ۲۰۰۹، صفحہ ۴۴
پروگرام میں بڑی تعداد میں مسلم رہنما اور علماء بھی شریک تھے۔ سی پی ایس کی طرف سے تمام حاضرین خاص طور پر مسٹر آڈوانی کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ انھوں نے بہت خوشی کی ساتھ اس کو لیا اور کہا کہ میں ضرور اس کو پڑھوں گا۔ 5- چنمئی مشن (لودھی روڈ، نئی دہلی) کے آڈی ٹوریم میں 8 اگست 2009 کو ایک پروگرام ہوا۔ یہ پروگرام ”لائف پازیٹیو میگزین‘‘ کی طرف سے کیا گیا تھا۔ یہ ایک تعزیتی پروگرام تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور انگریزی زبان میں ایک تقریر کی ۔ اور قرآن اور حدیث کی روشنی میں اسلام کے تصور موت وحیات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر سی پی ایس کی طرف سے لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ 6- Thanks for the permission. The Holy Quran is indeed principled way of Managing & Leading life, wish I had read it earlier. In my opinion majority of people are ignorant about the Prophet's teaching & Goodword's efforts to spread genuine knowledge by translating it into English is commendable. If people read this, there will be great appreciation & understanding of Islamic principles. The costing of “the the Quran pocket book" is reasonable & affordable by masses & we shall devote space to complete range of Islamic learnings/teachings at www.learningratnas.com (Prabhjot Singh Sood, New Delhi)
7- سناری (نیپال) میں قرآن ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے نام سے ایک ادارہ قائم ہے۔ اس کی درخواست پر صدر اسلامی مرکز کی منتخب کتابوں کا ایک سیٹ اور دعوتی لٹریچر سی پی ایس کی طرف سے ادارے کو دیا گیا۔ کتابیں موصول ہونے پر ادارے کی طرف سے مولانا شميم احمد فلاحی نے اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”سی پی ایس کی طرف سے بہت ساری کتابیں موصول ہوئیں جو اس تنظیم کے لیے دعوت وتبلیغ کی راہ میں بہت بڑا سرمایہ ہیں۔ ذمے دارانِ ادارہ اس گراں قدر مخلصانہ تعاون کے لیے سی پی ایس کے بے حد شکر گزار ہیں۔ “ 8- نومبر 2008 میں صدر اسلامی مرکز نے قبرص (Cyprus) کا سفر کیا تھا۔ اس سلسلے میں وہاں کے متعدد اسلامی اداروں کے ذمے داران سے ملاقات ہوئی۔ سفر سے واپسی کے بعد قبرص کے مختلف مساجد اور وہاں کے اسلامی اداروں کے نام بذریعہ ڈاک دعوتی لٹریچر بھیج دیا گیا ہے۔
9- لوگوں کے اندر دعوتی ترغیب پیدا کرنے کے لیے الرسالہ میں مفت دعوتی لٹریچر فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں بڑی تعداد میں لوگوں کے خطوط موصول ہوئے۔ سی پی ایس کی طرف سے ان حضرات کو مطبوعہ دعوتی میٹریل روانہ کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ادارے کے نام کئی خطوط موصول ہوئے ۔ یہاں ایک قابلِ ذکر خط نقل کیا جاتا ہے: ”محترم، میں الرسالہ کا ایک قدیم قاری ہوں۔ اگرچہ الرسالہ میں مفت دعوتی لٹریچر فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن مجھے شرم آتی ہے کہ میں خدا کا کام مفت میں فراہم کردہ لٹریچر کے ذریعہ کروں۔ ہم
‹ Previous page Next page › Contents of October 2009 All issues