Al-Risala · February 2009 · page 4

Change has come to America.

الرسالہ، فروری ۲۰۰۹، صفحہ ۴

(over-expectations) میں مبتلا رہتے ہیں۔ کوئی حکم رابراں ان توقعات کو پورا نہیں کر پاتا۔ اس لیے لوگ اپنے موجودہ حکم راں کے بارے میں ہمیشہ شکایت کے جذبات لیے رہتے ہیں۔ ایسی حالت میں جو نیا حکم راں آتا ہے، وہ خوش نما الفاظ بولتا ہے۔ اس بنا پر لوگ یہ سمجھ لیتے ہیں کہ نیا حکم راں اُن کے لیے زیادہ بہتر ثابت ہوگا۔ مگر تجربے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ ان کی توقعات پوری نہیں ہوئیں۔ اب وہ دوبارہ موجود حکم راں کے خلاف ہوجاتے ہیں۔

مسیحی حضرات کے نزدیک قبرص کی خصوصی اہمیت ہے۔ مشہور مسیحی مبلغ سینٹ پال (وفات: 65ء) نے قبرص کا سفر کیا۔ اُن کی تبلیغ سے برناباس (وفات: 61ء) نے مسیحیت قبول کی۔ برناباس کی پیدائش قبرص میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد دھیرے دھیرے قبرص میں مسیحیت پھیل گئی۔ برناباس کا مقبرہ شمالی قبرص کے قدیم شہر سلامی (Salamis) میں واقع ہے۔ موجودہ قبرص میں مسیحیوں کی تعداد تقریباً 80 فی صد ہے، اور مسلمانوں کی تعداد تقریباً 20 فی صد۔

‹ Previous page Next page › Contents of February 2009 All issues

Printed page