Al-Risala · February 2009 · page 5

Change has come to America.

الرسالہ، فروری ۲۰۰۹، صفحہ ۵

15 نومبر 2008 کو مجھے دہلی سے قبرص کے لیے روانہ ہونا تھا۔ عجیب بات ہے کہ آج ہی صبح کے اخبارات میں یہ خبر آئی کہ انڈیا کا راکٹ چندریان ۔ 1، 24 دن کے اندر تقریباً 4 لاکھ کلومیٹر کا سفر کر کے چاند کی قریبی فضا میں پہنچ گیا۔ وہاں اُس نے مون امپیکٹ پروب (Moon Impact Probe) کو چاند کی سطح پر اتار دیا۔ اِس طرح، انڈیا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا جس نے مشینی طور پر چاند تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اِس واقعے کی رپورٹ تمام اخبارات میں چھپی ہے۔ نئی دہلی کے انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا (15 نومبر 2008) میں اِس خبر کا عنوان اِن الفاظ میں قائم کیا گیا ہے : Kalam's Brainchild Lands on Moon. اِس عنوان میں مسلم سائنس داں ڈاکٹر عبدالکلام کے رول کا غیر معمولی اعتراف کیا گیا ہے۔ لیکن اخبار کے کارٹونسٹ جگ ثریا اور نیلبھ نے اِس واقعے میں ایک مزاحیہ پہلو دریافت کر لیا۔ مذکورہ اخبار میں خبر کے ساتھ اُن کا ایک کارٹون چھاپا گیا ہے۔ اِس کارٹون کے نیچے یہ الفاظ لکھے ہوئے ہیں: India has planted its tricolour on the moon. Isn’t it great. It is great. It would be even greater if we could get China’s permission to plant the Indian tricolour in Arunachal Paradesh. (p. 13)

انسان کا ذہن بھی کیسا عجیب ہے۔ وہ ایک خالص سائنسی واقعے میں مزاح کا پہلو نکال سکتا ہے۔ قبرص کے لیے ہمارا سفر 15 نومبر 2008 کی شام کو شروع ہوا۔ ایک قدیم مثل ہے : السفر كالسَّقر ۔ اُسی کے لیے فارسی میں مثل ہے ــ سفر نمونه سفر، یعنی سفر جہنم کی مانند ہے۔ یہ مثل سفر کا حقیقی تعارف نہیں۔ سفر میں بہرحال مسائل پیش آتے ہیں، پہلے زمانے میں بھی اور آج بھی۔ لیکن سفر کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ سفر میں نئے نئے تجربے حاصل ہوتے ہیں۔ یہ تجربات ذہنی ارتقاء کے لیے بے حد قیمتی ہیں۔ اگر سفر میں مشکلات پیش آئیں تو ان قیمتی تجربات میں اور زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے۔ 15 نومبر 2008 کی شام کو 6 بجے ائیر پورٹ کے لیے روانگی ہوئی۔ راستے میں کاروں کا ہجوم دکھائی دیا۔ کاریں مسلسل دوڑ رہی تھیں۔ مجھے یاد آیا کہ ہوائی جہاز کے لیے میرا پہلا سفر 1971 میں ہوا تھا۔ اُس وقت دہلی کی سڑکوں پر بہت کم کاریں دکھائی دیتی تھیں۔ آج ہر طرف موٹر کاریں دوڑتی ہوئی

‹ Previous page Next page › Contents of February 2009 All issues

Printed page