خاتمہ
الرسالہ، دسمبر ۲۰۰۹، صفحہ ۴۳
جامعه ملیه اسلامیه (نئی دہلی) میں یکم تا 9 اگست 2009 ایک بک فئر لگایا گیا۔ اس میں گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے بھی اپنا اسٹال لگایا۔ اس اسٹال پر کافی وزٹرز آئے۔ یہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا (نئی دہلی) نے 16 ستمبر 2009 کو اپنے دفتر واقع بہادر شاہ ظفر مارگ میں اسلام اور ہندوازم کے موضوع پر ایک ڈائلاگ کا انتظام کیا۔ اسلام کی نمائندگی صدر اسلامی مرکز نے کی اور ہندوازم کی نمائندگی شری شری روی شنکر نے کی۔ یہ ڈائلاگ ویڈیو کانفرنسنگ کی صورت میں ہوا۔ صدر اسلامی مرکز ٹائمز آف انڈیا کے آفس (نئی دہلی) میں تھے، اور شری شری روی شنکر بنگلور سے بول رہے تھے۔ اس ڈائلاگ میں دونوں نے حسب ذیل موضوعات پر اپنے اپنے مذہب کی نمائندگی کی۔ جہاد اور کرو ک شیتیر کی مہابھارت، خدا کا تصور، اسلام اور ہندوازم میں اور ڈیلی لائف کے لیے اسلام اور ہندوازم کی تعلیمات، وغیرہ۔ اخبار کے اسٹاف نے اس ڈائلاگ کا ریکارڈ تیار کیا۔ وہ ٹائمز آف انڈیا کے ایک خصوصی شمارہ (The Crest Edition 26 Sep-2 Oct, 2009, p. 31) میں شائع کیا جائے گا۔ ڈائلاگ کے بعد اسٹاف کے لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔
3- سرو دھرم سنسد (نئی دہلی) کی طرف سے 17 ستمبر 2009 کوسری فورٹ آڈیٹوریم (نئی دہلی) میں ایک آل انڈیا کانفرنس ہوئی۔ یہ کانفرنس عالمی امن کے موضوع پر تھی۔ اس میں تقریباً 3 ہزار اعلی تعلیم یافتہ غیر مسلم حضرات موجود تھے۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اپنی ٹیم کے 12 افراد کے ساتھ اس میں شرکت کی اور موضوع پر ایک تقریر کی۔ سی پی ایس کی طرف سے حاضرین کو دعوتی لٹریچر اور قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ 4- رمضان 1430 ہجری کے آخری جمعہ (18 ستمبر 2009) کو رسالہ مشن سے وابستہ افراد نے دہلی اور اطراف کی مسجدوں کے علاوہ یوپی، بہار اور دیگر صوبوں میں رمضان کے موضوع پر اردو میں چھپے ہوئے بروشر تقسیم کئے ۔ رمضان کے مہینے میں سی پی ایس کی طرف سے مختلف مساجد میں تذکیر القرآن‘ پہنچایا گیا۔ خاص طور پر پٹنہ اور پهلواری شریف (بہار) کی تقریباً 100 مساجد میں وہاں کے ساتھیوں نے تذکیر القرآن پہنچایا۔ 5- شری ستیہ سائی سیوا سمیتی کی طرف سے 19 ستمبر 2009 کو روزہ اور عید الفطر کے موضوع پر نوئیڈا کے سائی سنٹر (سیکٹر (21) میں ایک پروگرام ہوا۔ صدر اسلامی مرکز کو اس میں چیف گیسٹ کے طور پر بلایا گیا تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے سی پی ایس کی ٹیم کے افراد کے ساتھ اس پروگرام میں شرکت کی اور روزہ و عید الفطر کے متعلق تعارفی انداز میں اسلام کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ افطار کے بعد سائی سنٹر کے آشرم میں مغرب کی نماز باجماعت ادا کی گئی۔ یہاں افطار میں کچھ مقامی مسلمان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ مسلم افراد نے یہاں سے اردو لٹریچر اور تذکیر القرآن کے نسخے حاصل کئے۔ سائی سیوا سمیتی کے ذے داروں نے بڑے پیمانے پر قرآن کا انگریزی ترجمہ خرید کر اپنی لکھنؤ برانچ کو بھیجا ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of December 2009 All issues