This is a free spiritual gift for you.
الرسالہ، فروری ۲۰۰۹، صفحہ ۱۰
ملاقات ہوئی ۔ وہ انڈیا کا رہنے والا تھا۔ میرے ساتھی نے اس سے پوچھا کہ کیا آپ یہاں خوش ہیں۔ اُس نے منفی انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے مجھ کو یہاں ایک اور کام کے نام پر بلایا تھا اور آنے کے بعد انھوں نے مجھ کو دوسرا کام دے دیا۔ اس واقعے کو جنرلائز کیجیے تو اس میں تمام انسانوں کی تصویر دکھائی دیتی ہے۔ موجودہ زمانے میں ہر عورت اور مرد شکایت میں جی رہے ہیں۔ کیوں کہ ہر ایک نے اپنی توقعات (expectations) کو غیر واقعی طور پر بڑھا رکھا ہے۔ اس لیے جو کچھ اُس کو ملتا ہے، وہ اس کو اپنی توقع سے کم نظر آتا ہے۔ اس مزاج نے موجودہ زمانے کے لوگوں کو سب سے بڑی نعمت سے محروم کر رکھا ہے، اور وہ ہے شکر خداوندی کی نعمت۔ 16 نومبر 2008 کی صبح کو ساڑھے دس بجے ہم ایمرٹس ائر لائن کی اگلی فلائٹ (107-EK) میں سوار ہوئے۔ یہ جہاز دبئی سے لارنا کا (Larnaca) کے لیے جا رہا تھا۔ اس جہاز کے اندر بدستور اُسی طرح شاہانہ انتظامات تھے جس کا نمونہ ہم نے پچھلے جہاز میں دیکھا تھا۔ جہاز میں 16 نومبر کے مختلف اخبارات مطالعے کے لیے موجود تھے۔ ایک اخبار میں ایک خبر کی سرخی یہ تھی— انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی طرف سے پاکستان کو سات بلین ڈالر سے زیادہ قرض: Pak gets $ 7.6 billion loan from IMF. خبر میں بتایا گیا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارہ اس پر راضی ہو گیا ہے کہ وہ سات بلین ڈالر سے زیادہ کی رقم پاکستان کو بطور قرض دے۔ اس قرض کا مقصد پاکستان کو یہ موقع دینا ہے کہ وہ اپنے پچھلے قرضوں کو ادا کر سکے اور اس طرح مالیاتی ادائیگی کے معاملے میں وہ عہد شکن (defaulter) ملک قرار پانے سے بچ جائے: The International Monetary Fund (IMF) has "in principle" agreed to extend a credit of $7.6 billion to Pakistan to stabilize its ailing economy and help it avoid defaulting on foreign debt repayments, the government said on Saturday. "Pakistan would get $4.6 billion this month while the remaining $3 billion would be disbursed next year," Pakistan's advisor on finance Shaukat Tarin said. Tarin said the credit facility will be for two years under a standby arrangement. "The facility has been obtained to strengthen the country's foreign exchange reservoirs and it will not be utilized to bailout the stock market".
‹ Previous page Next page › Contents of February 2009 All issues