Al-Risala · February 2009 · page 11

This is a free spiritual gift for you.

الرسالہ، فروری ۲۰۰۹، صفحہ ۱۱

اس خبر کو پڑھ کر میں نے سوچا کہ موجودہ زمانے میں دو ملک ایسے تھے جو مذہبی نعرہ پر بنے۔ اسرائیل اور پاکستان۔ اسرائیل کا نعرہ زائن ازم تھا، اور پاکستان کا نعرہ اسلام ازم۔ مگر اقتصادی اعتبار سے دونوں کا انجام ایک ہی ہوا، وہ یہ کہ دونوں خود کفیل (self-sufficient) ملک نہ بن سکے۔ اسرائیل کی اقتصادیات کا سب سے بڑا ذریعہ ہے—امریکہ کی مسلسل مدد، اور بیرونی ملکوں میں رہنے والے یہودیوں کا مسلسل مالی تعاون۔ عجیب بات ہے کہ پاکستان کے بھی یہی دو بنیادی اقتصادی ذرائع ہیں—امریکہ کی مسلسل مدد، اور غیر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کا مسلسل مالی تعاون۔ اسرائیل اور پاکستان کے اس تجربے میں بہت بڑا سبق ہے، وہ یہ کہ صرف مذہبی نعرہ کسی قوم یا کسی ملک کو ترقی یافتہ نہیں بنا سکتا۔ کسی قوم کی تعمیر میں مذہبی نظریے کا حصہ صرف پچاس فی صد ہوتا ہے، اور بقیہ پچاس فی صد کا تعلق مادی اسباب، خصوصاً اقتصادیات سے۔ اگر مادی استحکام اور اقتصادی ذرائع موجود نہ ہوں تو صرف مذہبی نعرہ کسی ملک یا قوم کو ترقی کے درجے تک نہیں پہنچ سکتا۔ زندگی کا یہ اصول قرآن میں موجود ہے۔ قرآن کی سورہ نمبر 4 میں ارشاد ہوا ہے: ولا تؤتوا السفهاء أموالكم التي جعل الله لكم قیاماً (النساء: 5) یعنی تم نادانوں کو اپنا مال نہ دو جس کو اللہ نے تمھارے لیے قیام کا ذریعہ بنایا ہے۔ قرآن کی اس آیت میں اموال کو قیام کا ذریعہ (means of support) بتایا گیا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مالیاتی یا اقتصادی ذرائع کی اہمیت زندگی میں کیا ہے۔ اس کے ذریعے کسی فرد یا قوم کو دنیا کی زندگی میں قیام اور استحکام حاصل ہوتا ہے۔ کوئی مذہبی نعرہ کسی بھی قوم کے لیے دنیوی استحکام کا ذریعہ نہیں بن سکتا۔ موجودہ زمانے میں اکثر مسلم ملکوں میں اسلامی ریاست کے قیام کی تحریکیں چلائی گئی ہیں۔ مگر یہ تحریکیں ہر جگہ مکمل طور پر ناکام ہوگئیں۔ اس کا سبب یہ تھا کہ ان ’’علم بردارانِ اسلام‘‘ کے پاس اسلام کا نعرہ تو تھا، مگر اُن کے پاس وہ مادی زمین موجود نہ تھی جس کے اوپر وہ اپنا مطلوب اسلامی قلعہ تعمیر کر سکیں۔

لاؤنج کے کاؤنٹر پر ہمارا بورڈنگ کارڈ لے لیا گیا تھا۔ جب اگلی فلائٹ کا وقت قریب آیا تو کاؤنٹر سے مائک کے ذریعے میرے نام کا اعلان کیا گیا۔ اس کے بعد ائر پورٹ کا ایک آدمی وہیل چیئر

‹ Previous page Next page › Contents of February 2009 All issues

Printed page