Al-Risala · February 2009 · page 14

This is a free spiritual gift for you.

الرسالہ، فروری ۲۰۰۹، صفحہ ۱۴

ذہنی اعتبار سے اس کے لیے تیار کر چکا ہو۔ الرسالة مشن کا مقصد ایک اعتبار سے لوگوں کے اندر اسی قسم کی ذہنی استعداد پیدا کرنا ہے، نہ صرف ہوائی جہاز کے سفر میں، بلکہ زندگی کے ہر تجربے میں۔ جہاز کے اندر جو شاہرانہ انتظامات تھے، اُن میں سے ایک یہ تھا کہ سیٹ کے سامنے ایک مخصوص اسکرین لگی ہوئی تھی۔ اس اسکرین پر تین نشانات دکھائی دے رہے تھے-I, C, E۔ آئی کا مطلب انفارمیشن تھا، سی کا مطلب کمیونیکیشن ، اور ای کا مطلب انٹرٹین مینٹ۔ اسکرین پر دکھائی دینے والے ان حروف کو ٹچ کرنے سے متعلقہ معلومات سامنے آجاتی تھیں۔ مثلاً اگر آپ آئی کے حرف کو ٹچ کریں تو ایئرٹس سے متعلق انفارمیشن اسکرین پر آجاتی تھی۔ یہ انفارمیشن مختلف شعبوں کے بارے میں تھی۔ اس میں ایک دل چسپ آپشن اپ ورڈ (upward) اور ڈاؤن ورڈ (downward) کیمرہ تھا۔ اگر آپ اپ ورڈ کیمرے کے نشان کو ٹچ کریں تو جہاز کے باہر کی خلائی تصویر اسکرین پر آنے لگتی تھی۔ اسی طرح ڈاؤن ورڈ کے نشان کو ٹچ کرنے سے جہاز کے نیچے کی دنیا نظر آتی تھی۔ مثلاً سمندر اور پہاڑ اور صحرا، وغیرہ۔ اس کے علاوہ بقیہ دو نشانات کمیونیکیشن اور انٹرٹین مینٹ کے لیے تھے۔ مثلاً فلم، گیم، اور میوزک، وغیرہ۔ سی کے نشان کو ٹچ کرنے پر بتایا جاتا تھا کہ آپ جہاز کے اندر بیٹھے ہوئے کسی آدمی سے کس طرح ٹیلی فون پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

اس سفر کے دوران کئی بار بریک فاسٹ اور لنچ اور ڈنر کا وقت آیا۔ ہر بار ہوائی جہاز کے عملے کی طرف سے خوب صورت چھپا ہوا مینو کارڈ (menu card) دیا جاتا تھا۔ اس میں تفصیل کے ساتھ یہ درج ہوتا تھا کہ یہاں کھانے پینے کی کیا کیا چیزیں موجود ہیں۔ اس میں طرح طرح کے ماکولات اور مشروبات درج رہتے تھے ۔ اُس کو دیکھ کر مجھے قرآن کی یہ آیت یاد آتی تھی: ولکم فیھا ما تشتهی أنفسکم (حم السجدة : 31) یعنی اہل جنت کے لیے، جنت میں ہر وہ چیز موجود ہوگی جس کو وہ چاہیں ۔

تاہم میں نے ایک بار بھی اس مینو کارڈ کو نہیں پڑھا۔ وہ لوگ مختلف قسم کے کھانے پینے کی چیزیں لاتے تھے۔ لیکن میں اپنے مزاج کی بنا پر اُن کا استعمال نہ کر سکا۔ عام طور پر میں یہ کرتا تھا کہ براؤن بریڈ (brown bread) لے لیتا تھا اور کسی سادہ چیز سے کھا لیتا تھا، مثلاً سبزی، وغیرہ۔ کھانے

‹ Previous page Next page › Contents of February 2009 All issues

Printed page