Al-Risala · February 2009 · page 16

This is a free spiritual gift for you.

الرسالہ، فروری ۲۰۰۹، صفحہ ۱۶

کر رہی تھی اور جہاز کے باہر کی دنیا، خدا کے اتھاہ جمال و جلال کا مشاہدہ کرارہی تھی۔ ایک صاحب نے پوچھا کہ خدا سے محبت کیسے کی جائے۔ میں نے کہا کہ یہ بے خبری کا سوال ہے۔ آپ دنیا میں آنکھ کھول کر رہنا سیکھیے تو ہر چیز آپ کو خدائی عطیہ کی صورت میں نظر آنے لگے گی۔ ہر چیز میں آپ خدا کی رحمت (blessings) کو دیکھنے لگیں گے۔ ساری دنیا انعاماتِ الہیٰ کا ایک عظیم باغ بن جائے گی اور خدا آپ کو ایک منعمِ حقیقی کی صورت میں نظر آنے لگے گا۔ جب ایسا ہوگا تو آپ دیکھیں گے کہ خدا کی محبت آپ کے دل میں ایک طوفان بن کر داخل ہوگئی ہے۔

تقریباً چار گھنٹے کی پرواز کے بعد پائلٹ نے اعلان کیا کہ ہمارا جہاز جلد لارنا کا(Larnaca) کے ائرپورٹ پراترنے والا ہے۔ اس کے کچھ دیر کے بعد جہاز آہستگی کے ساتھ لارنا کا ائرپورٹ کے رن وے پر اتر کر دوڑنے لگا۔ میں نے سوچا کہ یہ کیسا عجیب واقعہ ہے کہ سیکڑوں مسافروں کو لیے ہوئے ایک طیارہ زمین سے اوپر اٹھ کر چالیس ہزار فٹ کی بلندی پر تقریباً 600 کلومیٹر کی رفتار سے اڑتے ہوئے اگلی منزل پر اتر جاتا ہے۔ یہ سارا معاملہ اتنا عجیب ہے کہ اس کو معجزہ سے کم کسی لفظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ میں نے سوچا کہ یہ کوئی مشین نہیں تھی، بلکہ فرشتے تھے جو ہوائی جہاز کو اڑاتے ہوئے یہاں تک لے آئے۔ یہی مطلب ہے آدم کے سامنے فرشتوں کے سجدہ کرنے کا۔ میں سمجھتا ہوں کہ اسی کا نام معرفت ہے۔ معرفت یہ ہے کہ بظاہر اسباب کے تحت ہونے والے واقعے کو آدمی براہ راست خدا کی طرف سے ہونے والا واقعہ سمجھے۔ ایک چیز جو بظاہر انسانی واقعہ نظر آئے، اس کا کریڈٹ وہ خداوند ذوالجلال کو دے سکے۔

لارنا کا میں جہاز کا بند دروازہ کھلا۔ ہم لوگ جہاز سے باہر آئے۔ یہ ائر پورٹ بحر متوسط کے عین کنارے واقع ہے، چناں چہ ہمارے ایک طرف ائرپورٹ کی عمارتیں تھیں اور دوسری طرف دور تک پھیلا ہوا سمندر جس کے اوپر کشتیاں اور جہاز تیرتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔ یہ پورا ماحول دوبارہ خدا کی رحمتوں اور قدرتوں کا ایک انوکھا منظر پیش کررہا تھا۔ مجھے قرآن کی وہ آیت یاد آئی جس میں بتایا گیا ہے کہ ”کہو کہ اگر سمندر میرے رب کے کلمات کو لکھنے کے لیے روشنائی ہو جائے تو سمندر ختم ہو جائے گا، اس سے پہلے کہ میرے رب کے کلمات ختم ہوں، اگرچہ ہم اس کے ساتھ اسی کے مانند اور سمندر ملا دیں“(الکہف: 109)۔

‹ Previous page Next page › Contents of February 2009 All issues

Printed page