Al-Risala · February 2009 · page 19

This is a free spiritual gift for you.

الرسالہ، فروری ۲۰۰۹، صفحہ ۱۹

زمانے میں مسلمانوں کا سب سے بڑا کنسرن یہ بن گیا کہ وہ زمین کے اوپر اپنا سیاسی جھنڈا ہلائیں۔ اُسی کا ایک نمونہ مشرقی قبرص میں دکھائی دیتا ہے۔

نکوسیا میں انٹرنیشنل ہوٹل ہلٹن (Hilton) کی دو شاخیں ہیں—— ہلٹن پارک (Hilton Park)، اور ہلٹن سائپرس (Hilton Cyprus)۔ ہم لوگوں کے قیام کا انتظام ہوٹل ہلٹن پارک میں کیا گیا تھا اور کانفرنس کی کارروائی ہلٹن سائپرس میں رکھی گئی تھی۔ ائیرپورٹ سے چل کر ہم لوگ تقریباً ایک گھنٹے کے بعد ہلٹن پارک پہنچے۔ جب ہم ہوٹل کے گیٹ کے سامنے اترے تو ہم نے دیکھا کہ یہ شیشے کا گیٹ ہے۔ ہمیں اُس کو کھولنا نہیں پڑا۔ قریب پہنچتے ہی وہ اپنے آپ کھل گیا اور ہم اندر داخل ہو گئے۔ ایسا میرے ساتھ بار بار ہوا ہے۔ جب بھی مجھے ایسے گیٹ کا تجربہ ہوتا ہے جو قریب پہنچتے ہی اپنے آپ کھل جائے تو اُس وقت بے اختیار میرے دل سے یہ دعا نکلتی ہے— خدایا، جب میں آخرت میں پہنچوں تو وہاں بھی میرے ساتھ ایسا ہی معاملہ ہو کہ جنت کے دروازے اپنے آپ میرے لیے اور میرے ساتھیوں کے لیے کھلتے چلے جائیں۔ اور بلاشبہ یہ اللہ کی رحمت سے کوئی بعید بات نہیں۔ ہوٹل پہنچتے ہی وہاں کمیونٹی آف سینٹ ایچی ڈیو کے ایک ممبر مسٹر فلپو (Philipo Sbrata) مل گئے۔ وہ ہمارے گائیڈ تھے جو آخر وقت تک ہمارے ساتھ رہے۔ وہ اٹلی کی ایک یوتی ورسٹی میں ریسرچ اسکالر ہیں۔ یہاں کے قیام کی پوری مدت میں وہ ہمارے بہترین مددگار بنے رہے۔ ہوٹل کے کارکنوں نے ہمارا سامان اور کتابوں کے تمام بنڈل اُس کے کمرہ نمبر 343 میں پہنچا دیا۔ کانفرنس کے دوران ہمارا قیام ہوٹل کے اُسی وسیع کمرے میں تھا۔ یہیں سے ہم لٹریچر کی تقسیم کا انتظام کرتے رہے۔ ہوٹل کے جس کارکن نے ہمارا سامان ہمارے کمرے میں پہنچایا تھا، وہ رومانیہ کا باشندہ تھا۔ اُس نے مجھ سے ہاتھ ملایا اور پوچھا کہ آپ کس ملک سے آئے ہیں۔ میں نے کہا کہ انڈیا سے۔ یہ سن کر وہ بہت خوش ہو گیا۔ اُس نے کہا کہ گاندھی کے ملک سے، یہ کہہ کر اُس نے دوبارہ ہاتھ ملایا اور نہایت خوشی کا اظہار کیا۔ اس قسم کا تجربہ مجھے باہر کے ملکوں میں بار بار ہوا ہے۔ باہر کے لوگ انڈیا کو سب سے زیادہ گاندھی کے نام کے حوالے سے جانتے ہیں۔ گاندھی کا نام ساری دنیا میں ایک محترم نام بن چکا ہے۔ اِس کا

‹ Previous page Next page › Contents of February 2009 All issues

Printed page