Al-Risala · February 2009 · page 21

This is a free spiritual gift for you.

الرسالہ، فروری ۲۰۰۹، صفحہ ۲۱

Cresenzio Sepe, Cardinal, Archbishop of Naples, Italy Muhammad Fathi Usman Institute for the Study of Islam in the Contemporary World, USA Edward Fenech-Adami, President of the Republic of Malta Bamir Topi, President of the Republic of Albania Filip Vujanovic, President of Republic Republic of Montenegro قبرص کی یہ کانفرنس امن کے موضوع پر تھی۔ اس کا مقرر عنوان حسب ذیل تھا: The Civilization of Peace, Faiths and Culture in Dialogue. اسپورٹ سنٹر کا یہ وسیع ہال سامعین سے پوری طرح بھرا ہوا تھا۔ میڈیا کے لوگ بھی بڑی تعداد میں وہاں موجود تھے۔ مقررین نے مختلف زبانوں میں اس موضوع پر تقریریں کیں۔ وہاں ترجمے کا انتظام تھا۔ لوگ ہیڈ فون کے ذریعے اپنی مطلوب زبان میں ان کی تقریریں سنتے رہے۔ سامعین میں مقامی لوگوں کے علاوہ، مختلف ملکوں اور مختلف مذہبوں کے نمائندے موجود تھے۔ افتتاحی پروگرام کا خاتمہ اس طرح ہوا کہ آخر میں چرچ آف سائپرس کے کچھ لوگ ایک مقرر مقام پر سامنے آئے۔ وہاں انھوں نے اپنی زبان میں کورس (corus) کی شکل میں کھڑے ہو کر ایک نظم پڑھی۔ اس افتتاحی پروگرام کے موقع پر ہمارے ساتھیوں نے بڑے پیمانے پر لوگوں کے درمیان دعوتی لٹریچر تقسیم کیا۔ افتتاحی پروگرام کے خصوصی مقررین اور مختلف ملکوں کے اعلیٰ عہدے داروں اور مختلف مذاہب کے نمائندوں کو ہمارے یہاں کا تیار کیا ہوا قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ ہمارے ایک ساتھی نے اسپورٹ سنٹر کے گیٹ پر کھڑے ہو کر بقیہ سامعین کے درمیان انگریزی میں چھپے ہوئے خوب صورت دعوتی پمفلٹ تقسیم کیے ۔ لوگوں نے اُس کوششریے کے ساتھ لیا، اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ لوگ لٹریچر حاصل کر رہے تھے اور Thank you, Thank you کہتے جارہے تھے۔

سائپرس یونی ورسٹی (University of Cyprus) جہاں مذکورہ افتتاحی پروگرام ہوا، وہ قبرص کی پہلی بڑی یونی ورسٹی ہے۔ وہ 1989 میں قائم ہوئی۔ یہاں تقریباً چار ہزار طلباز زیر تعلیم ہیں۔ یہ

‹ Previous page Next page › Contents of February 2009 All issues

Printed page