Al-Risala · February 2009 · page 24

This is a free spiritual gift for you.

الرسالہ، فروری ۲۰۰۹، صفحہ ۲۴

(concern) نہیں۔ کسی کو دوسروں سے نہ محبت ہے اور نہ خیر خواہی ۔ ہر ایک کسی نہ کسی بات کو لے کر دوسروں کے خلاف نفرت میں مبتلا ہے ، مسلمان بھی اور دوسرے مذہب کے لوگ بھی ۔ عام انسان سے محبت آج عنقا کی طرح معدوم ہو چکی ہے ۔ نفرت کی اسی عام فضا کا نتیجہ ہے کہ کوئی شخص دوسروں کے بارے میں خالص خیر خواہانہ انداز میں نہیں سوچتا ، اور نہ کسی کے پاس خیر خواہی کا کوئی تحفہ ہے جس کو وہ دوسروں کو دینے کے لیے بے چین ہو ۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کے اندر یہ جرات موجود نہیں کہ وہ دوسرے انسانوں کو سچائی کا پیغام پہنچائیں ۔ اس قسم کی پیغام رسانی کے لیے جرات درکار ہے ۔ اور جہاں محبت نہ ہو، وہاں یقیناً جرات بھی موجود نہ ہوگی۔

جہاں تک مسلمانوں کا معاملہ ہے ، میں اپنے طویل تجربے کی بنا پر کہہ سکتا ہوں کہ الرسالہ مشن سے وابستہ لوگوں کے سوا، ساری دنیا میں میں نے کوئی شخص نہیں پایا جو حقیقی معنوں میں انسان سے محبت کرتا ہو ۔ ہر مسلم عورت اور ہر مسلم مرد کسی نہ کسی بات کو لے کر عام انسان کے خلاف نفرت میں جی رہے ہیں ۔ بعض لوگ بظاہر اچھی اچھی باتیں کرتے ہوئے دکھائی دیں گے ، لیکن اگر گہرائی کے ساتھ اُن کی اسکروٹنی (scrutiny) کی جائے تو معلوم ہوگا کہ وہ بھی دوسروں کے خلاف اپنے اندر نفرتیں لیے ہوئے ہیں ۔ یہ کوئی سادہ بات نہیں ۔ اس کی ذمے داری براہِ راست طور پر موجودہ زمانے کے تقریباً تمام مسلم رہ نماؤں پر آتی ہے ۔ موجودہ زمانے میں جب ”مغربی استعمار کا دور آیا تو تمام مسلم حکومتیں اس کی زد میں آگئیں ۔ اسی طرح مسلم قو میں عمومی طور پر مغربی تہذیب کا شکار ہوئیں ۔ اس واقعے کے بعد تمام مسلم رہ نما ساری دنیا میں منفی نعرے لے کر کھڑے ہو گئے ۔ انھوں نے مغربی قوموں کو دشمن کے روپ میں پیش کیا ۔ یہ ایک معکوس رہ نمائی تھی ۔ جن مغربی قوموں کو ہمارے رہ نما دشمن بتا رہے تھے ، وہ سب ہمارے لیے مدعو کا درجہ رکھتی تھیں ۔ ان قوموں کے اوپر ہمیں خیر خواہانہ دعوت کا عمل کرنا تھا ، نہ کہ اُن کو دشمن قرار دے کر اُن کے خلاف نفرت کی مہم چلانا ۔ مسلم رہ نماؤں کی اسی معکوس رہ نمائی کا یہ براہِ راست نتیجہ تھا کہ تمام دنیا کے مسلمان دوسری قوموں کے خلاف نفرت میں مبتلا ہو گئے ۔ ایک انوکھی بات یہ تھی کہ اس کانفرنس میں میرے ساتھی کھلے طور پر اسلامی لٹریچر لوگوں کو دے

‹ Previous page Next page › Contents of February 2009 All issues

Printed page