This is a free spiritual gift for you.
الرسالہ، فروری ۲۰۰۹، صفحہ ۲۵
رہے تھے۔ وہ قرآن کا انگریزی ترجمہ لوگوں کو پہنچارہے تھے،لیکن یہاں کوئی اُنھیں روکنے والا نہ تھا۔ یہ دعوتی کام یہاں مکمل آزادی کے ماحول میں ہو رہا تھا، حتیٰ کہ کانفرنس کے لوگ حسب ضرورت ہمارے تعاون کے لیے تیار رہتے تھے۔ عجیب تر بات یہ ہے کہ اس قسم کا تجربہ مسلم جماعتوں اور مسلم اداروں میں پیش نہیں آتا۔ معروف مسلم جماعتیں اور مسلم ادارے بھی بار بار اپنے اجتماعات کرتے ہیں۔ لیکن یہ عام تجربہ ہے کہ ہمارے لوگ اگر وہاں اسلامی مرکز کی چھپی ہوئی مطبوعات لے کر جائیں تو اُن کو وہاں یہ موقع نہیں دیا جاتا کہ وہ کھلے طور پر ان کتابوں کو تقسیم کریں۔ موجودہ زمانہ مذہبی آزادی کا زمانہ ہے، لیکن نام نہاد مسلم جماعتوں اور اداروں کے درمیان آزادی کا یہ دور ابھی تک نہیں آیا۔ قبرص کی کانفرنس صحیح معنوں میں ایک انٹرنیشنل کانفرنس تھی۔ اس میں ہر مذہب کے لوگ اور تقریباً ہر ملک کے لوگ شریک ہوئے۔ ہم لوگوں کے پاس اسلامی لٹریچر چھپا ہوا کافی تعداد میں موجود تھا۔ ہمارے ساتھی تین دن تک کتاب اور پمفلٹ اور برو شر دیوانہ وار لوگوں کے درمیان تقسیم کرتے رہے۔ اس میں سب سے بڑا آئٹم ہمارے یہاں کا چھپا ہوا قرآن کا نیا انگریزی ترجمہ تھا۔ اس ترجمے کی خصوصیت یہ ہے کہ دوسرے انگریزی ترجموں کے مقابلے میں، اس میں وضوح (clarity) بہت زیادہ ہے۔ اس میں قاری کو کوئی کنفیوژن محسوس نہیں ہوتا۔ لوگوں نے بہت شوق کے ساتھ اس کو لیا۔ مجھ کو اور میرے ساتھیوں کو پہلی بار معلوم ہوا کہ یہاں ہم حقیقی معنوں میں انٹرنیشنل دعوہ ورک کر رہے ہیں، ليكون للعالمين نذيراً (الفرقان: 1) کی خبر یہاں واقعۃً بنی ہوئی نظر آئی۔ یہ انٹرنیشنل دعوہ ورک کوئی سادہ بات نہ تھی۔ یہ اُس تاریخی انقلاب کی بنا پر ممکن ہوا جو موجودہ زمانے میں پہلی بار ظہور میں آیا ہے۔ اس انقلاب کے اجزا ہیں— گلوبل انٹریشن، کمیونیکیشن، پرنٹنگ پریس، مذہبی آزادی، عالمی سطح پر اُس انقلابی ذہن کا پیدا ہونا جس کو اسپُرٹ آف انکوائری کہا جاتا ہے، وغیرہ۔ یہ میرے لیے اور میرے ساتھیوں کے لیے انٹرنیشنل انٹریشن بھی تھا اور انٹرنیشنل دعوہ ورک بھی۔ 17 نومبر 2008 سے کانفرنس کے دوسرے حصے کا آغاز ہوا۔ اب شرکاء کانفرنس کے 22 پینل (panel) بنائے گئے۔ ہر پینل کا الگ الگ موضوع تھا اور ہر ایک کے لیے الگ الگ ہال مخصوص کیا گیا تھا۔
‹ Previous page Next page › Contents of February 2009 All issues