Al-Risala · February 2009 · page 32

Prayer as a Source of Peace.

الرسالہ، فروری ۲۰۰۹، صفحہ ۳۲

جس داعی کے اندر مدعو کے لیے سچی دعا نہ ہو، اس کی حیثیت صرف ایک اداکار (actor) کی ہے، جس کی کوئی حیثیت نہ انسانوں کی نظر میں ہے اور نہ خدا کی نظر میں۔

مجھے اپنی طویل زندگی میں بہت سے سفر پیش آئے ہیں۔ یہ کہنا صحیح ہوگا کہ میری زندگی سفروں میں گزری ہے۔ ریکارڈ کے مطابق، صرف ہوائی جہاز کے ذریعے سفر کی تعداد تقریباً 170 تک پہنچ چکی ہے۔ مگر قبرص کا سفر میری زندگی میں ایک استثنائی سفر تھا۔ یہ ایک عجیب سفر تھا جو شروع سے آخر تک گویا کہ شاہانہ انداز میں ہوا۔ اس سے کم کسی لفظ کے ذریعے اس سفر کی نوعیت کو بیان نہیں کیا جاسکتا۔ میں دیکھتا تھا کہ ہر جگہ دوسرے لوگ لمبی لائن میں کھڑے ہوئے ہیں اور مجھ کو اور میرے ساتھیوں کو کسی روک ٹوک کے بغیر ہر جگہ عزت کے ساتھ بہ سہولت آگے جانے کا موقع دیا جا رہا ہے، وغیرہ۔

قبرص کی کانفرنس کے لیے جب دعوت نامہ ملا تو میں وہاں جانے کے لیے تیار نہ تھا۔ منتظمین کے شدید اصرار کی بنا پر مجھے اس کے لیے آمادہ ہونا پڑا۔ یہ اصرار بھی اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا۔ بیرونی سفر کے لیے پہلا معاملہ ویزا (visa) کا ہوتا ہے۔ منتظمین نے نئی دہلی میں واقع قبرص کے سفارت خانے میں ایک خصوصی خط بھیج دیا۔ جس کی بنا پر ویزا حاصل کرنے کا مسئلہ استثنائی طور پر نہایت آسان ہو گیا۔ سفر شروع ہوا تو جدید ترین سہولتوں کے ساتھ دو قابل اعتماد اور لائق ساتھی میرے ہم راہ تھے۔ اُن کی وجہ سے سفر کے ہر مرحلے میں ایسا ہوا کہ مجھے خود کچھ نہیں کرنا پڑا۔ سارا کام دوسرے لوگ انجام دیتے رہے۔ ائیرپورٹ کی رسمی کارروائی، جہاز کے اندر کے لمحات، اس کے بعد دبئی کے لاؤنج میں قیام، پھر اگلے سفر کے بعد قبرص کے ہوائی اڈے پر تعاون کے خصوصی انتظامات، اس کے بعد ہوٹل اور کانفرنس کی کارروائیوں کے درمیان خصوصی معاملات، سب کے سب اس طرح پیش آئے کہ میں نے کسی مرحلے میں خود کچھ نہیں کیا اور سب کچھ انتہائی اعلیٰ معیار پر انجام پاتا چلا گیا۔ ان تجربات سے گزرتے ہوئے بار بار مجھ کو قرآن کی وہ آیت یاد آتی رہی جس میں بتایا گیا ہے کہ آخرت میں کچھ لوگوں کے ساتھ یہ خصوصی معاملہ ہوگا کہ اُنھیں آسان حساب کے ذریعے جنت میں پہنچا دیا جائے گا: فسوف يحاسب حساباً يسيراً (الانشقاق: 8)۔ میں بار بار اپنے لیے

‹ Previous page Next page › Contents of February 2009 All issues

Printed page