Al-Risala · February 2009 · page 37

Prayer as a Source of Peace.

الرسالہ، فروری ۲۰۰۹، صفحہ ۳۷

تعلیم لڑکیوں کی ضروری تو ہے ، مگر خاتون خانہ ہوں، وہ سہا کی پری نہ ہوں اس شعر میں ایک سخت قسم کا مغالطہ موجود ہے۔ اس شعر میں یہ بتایا گیا ہے کہ عورتوں کے لیے امکانی پوزیشن صرف دو ہے— یا تو وہ خاتون خانہ بنیں ، یا وہ سہا کی پری بن جائیں۔ مگر یہ تصور ایک غلط قسم کی ثنائیت (dichotomy) پر مبنی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہاں ایک تیسری زیادہ بہتر پوزیشن بھی موجود ہے، وہ یہ کہ عورت اپنے حدود کے اندر رہتے ہوئے اعلیٰ تعلیم حاصل کرے اور پھر وہ معاشرے میں کوئی دینی اور تعمیری خدمت انجام دے۔ مثلاً ایجوکیشن اور دعوہ ورکر، وغیرہ۔

اس سفر کی ایک ملاقات وہ ہے جو ہلٹن پارک کے ڈائننگ ہال کی خاتون مینجر سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ ایک تعلیم یافتہ خاتون تھیں ۔ وہ پولینڈ کی رہنے والی تھیں ۔ ان کا نام یہ تھا— پالینا (Paulina Theodorou) ۔ وہ اس بات سے بہت متاثر تھیں کہ ڈائننگ ہال میں جو لوگ کھانے کے لیے آتے تھے، اُن میں ہم لوگ نمایاں طور پر دوسروں سے مختلف ہوتے تھے۔ میرے ساتھیوں نے اُن سے گفتگو کی اور ان کو اسلامی لٹریچر اور قرآن کا انگریزی ترجمہ پڑھنے کے لیے دیا۔ انھوں نے میرے ساتھیوں سے کہا کہ اتنی بڑی کا نفرنس میں آپ ہی لوگ ہم کو اسپرچول دکھائی دیتے ہیں ، ورنہ آج کل ہر آدمی صرف ایک مادی حیوان ہو کر رہ گیا ہے۔ دوسرے لوگوں کی طرح ، آپ لوگ یہاں نہ جوک (joke) چھوڑتے ہیں اور نہ قہقہے بلند کرتے ہیں۔

اُس خاتون کی گفتگو مجھ سے ہوئی تو میں نے کہا کہ آپ مجھ کو اندر سے سیڈ (sad) دکھائی دیتی ہیں۔ انھوں نے اس کو مانا، پھر اپنے کچھ گھریلو مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان معاملات میں میرے شوہر تو پازیٹو (positive) ہیں، لیکن میں اکثر نگٹیو (negative) ہو جاتی ہوں۔ میں نے کہا کہ یہ تو بہت اچھی بات ہے۔ اسلام کی تعلیم کے مطابق ، عورت اور مرد دونوں ، ایک واحد یونٹ کے دو برابر کے نصف حصے ہیں: Men and women are two equal halves of a single unit. اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اور آپ کے شوہر دونوں ایک واحد یونٹ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اب جب کہ آپ کے بیان کے مطابق، آپ کے شوہر پازیٹو ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی شخصیت کا نصف حصہ ابھی بھی پازیٹو ہے۔ اب آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ آپ بقیہ نصف حصے کو، پہلے نصف حصے کے

‹ Previous page Next page › Contents of February 2009 All issues

Printed page