Al-Risala · February 2009 · page 40

Prayer as a Source of Peace.

الرسالہ، فروری ۲۰۰۹، صفحہ ۴۰

یہاں کی مسجد میں ہم لوگ دیر تک رہے۔ یہاں ہم نے نماز پڑھی اور دعا کی۔ ہماری دعا کا خاص پہلو یہ تھا کہ ہم نے کہا کہ خدایا، ہم کو حدیث کے مطابق، جماعتِ آخرین میں شامل کردے، یعنی اہلِ ایمان کا وہ دوسرا گروہ جو بعد کے زمانے میں سفر کر کے قبرص کے اس جزیرے میں آئے گا اور یہاں دعوت الی اللہ کا کام کرے گا۔ ہماری اس دعا کا پس منظر ایک روایت ہے، جو حدیث کی مختلف کتابوں میں آئی ہے۔ صحیح بخاری میں یہ روایت چار ابواب کے تحت نقل ہوئی ہے۔ کتاب الاستئذان کے تحت درج شدہ روایت میں ابن حجر العسقلانی نے تقریباً دس صفحات پر مشتمل اس کی شرح لکھی ہے۔ ان روایات میں جو بات آئی ہے، اُس کا خلاصہ یہاں درج کیا جاتا ہے:

اُم حرام بنت ملحان، انس بن مالک کی خالہ اور عبادہ بن صامت انصاری کی اہلیہ تھیں۔ اُن کو رُمَیصاء کہا جاتا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی کبھی اُن کے گھر جا کر وہاں آرام کرتے تھے۔ ایک بار رسول اللہ اُن کے گھر گئے۔ وہاں دوپہر کے وقت آپ سو گئے۔ آپ نیند سے بیدار ہوئے تو آپ مسکرا رہے تھے۔ آپ نے فرمایا کہ خواب میں مجھے میری امت کے کچھ لوگ دکھائے گئے۔ وہ تخت نشیں بادشاہوں کے مانند (کَالْمُلُوكِ عَلَى الْأَسِرَّةِ) تھے۔ وہ بحرِ اخضر (Mediterranean Sea) کا سفر کریں گے۔ اُمّ حرام نے کہا کہ اے خدا کے رسول، دعا کیجیے کہ اللہ مجھ کو اُن لوگوں میں شامل کردے۔ آپ نے فرمایا کہ تم اُن میں شامل ہو۔ اس کے بعد آپ دوبارہ سو گئے، پھر آپ بیدار ہوئے تو آپ مسکرا رہے تھے۔ اُمّ حرام کے پوچھنے پر آپ نے دوبارہ فرمایا کہ خواب میں مجھے میری امت کے کچھ لوگ دکھائے گئے جو بحرِ اخضر کا سفر کریں گے۔ وہ تخت نشیں بادشاہوں کے مانند ہوں گے۔ اُمّ حرام نے کہا کہ اے خدا کے رسول، دعا کیجیے کہ اللہ مجھ کو اُن لوگوں میں شامل کردے۔ آپ نے فرمایا کہ تم پہلے گروہ میں شامل ہو، دوسرے گروہ میں نہیں (أنْتِ مِنَ الْأَوَّلِينَ، لست من الآخرين)۔ تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عثمان کی خلافت کے زمانے میں صحابہ کی ایک جماعت نے 28 ہجری (649ء) میں ایک دعوتی سفر کیا۔ صحابہ کی اس جماعت کی قیادت امیر معاویہ کر رہے تھے۔ وہ مدینہ سے روانہ ہو کر شام کے علاقے میں داخل ہوئے اور دمشق پہنچے، پھر یہاں سے مزید سفر کر کے وہ

‹ Previous page Next page › Contents of February 2009 All issues

Printed page