Al-Risala · February 2009 · page 41

Prayer as a Source of Peace.

الرسالہ، فروری ۲۰۰۹، صفحہ ۴۱

حمص پہنچے جو بحرِ اخضر (Mediterranean Sea) کے ساحل پر واقع ہے۔ حمص تک کا سفر انہوں نے اونٹوں اور خچروں کے ذریعے کیا۔ یہاں سے انھوں نے کشتیوں پر بحری سفر کیا اور اس طرح وہ قبرص کے ساحل پر اترے۔ یہاں کے لوگوں کے درمیان انھوں نے دعوتی کام کیا۔ ان کے دعوتی کام کے مثبت اثر کا ایک ثبوت یہ ہے کہ جب ایک صحابیہ ام حرام جن کی عمر اُس وقت 70 سال سے زیادہ ہو چکی تھی، یہاں اُن کا انتقال ہوا تو قبرص کے ساحلی شہر لارناکا میں اُن کی قبر بنائی گئی۔ صحابیہ کے حسنِ سیرت کی بنا پر مقامی لوگ اِس قبر کو نیک خاتون کی قبر (قبر المرأة الصَّالحة) کہنے لگے۔ جب ہم لوگ ہالہ سلطان کی مسجد میں تھے تو ہم نے اس روایت کو یاد کیا۔ ہم نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ حدیث کے مطابق، اُمّتِ محمدی کی دو جماعتوں کے لیے یہ سعادت مقدر تھی کہ وہ سفر کر کے قبرص کے اِس مقام پر آئیں اور یہاں کے لوگوں کے درمیان سچائی کا پیغام پہنچائیں۔ پہلی دعوتی جماعت میں شامل ہونے کی سعادت پریس کے دور سے قبل کچھ صحابہ اور صحابیات کو حاصل ہو چکی ہے۔ شاید ہم لوگ تاریخ کی دوسری جماعت ہیں جن کو پریس کے دور میں یہ توفیق حاصل ہوئی کہ وہ خالص دعوتی مقصد کے تحت یہاں آئے اور یہاں کے لوگوں میں مطبوعہ لٹریچر کے ذریعے بڑے پیمانے پر اسلام کا پیغام پہنچایا۔ خدایا، تو ہماری جماعت کو وہ دوسری جماعت بنا دے جس کی بشارت تیرے پیغمبر نے اپنے زمانے میں دی تھی۔ حدیث اور تاریخ کی کتابوں میں عام طور پر قبرص کے اِس سفر کو ’’غزوہ‘‘ کے عنوان کے تحت بیان کیا گیا ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک دعوتی سفر تھا، نہ کہ کوئی جنگی سفر۔ چناں چہ یہ ثابت ہے کہ جب صحابہ کی جماعت اِس مقام پر پہنچی تو وہاں کے مقامی باشندوں سے ان کی کوئی لڑائی پیش نہیں آئی۔ اصل یہ ہے کہ قدیم زمانہ مذہبی جبر (religious persecution) کا زمانہ تھا۔ اِس بنا پر داعیوں کو بھی اپنے سفر میں حفاظتی طور پر کچھ ہتھیار رکھنا پڑتا تھا، تاکہ اگر لوگوں کی طرف سے تشدد اور جارحیت کی صورت پیش آجائے تو بروقت اس کا دفاع کیا جا سکے۔ چناں چہ ساتویں صدی عیسوی میں جب ’’جماعتِ اوّل‘‘ نے یہاں کے لیے دعوتی سفر کیا تو انھوں نے احتیاطی طور پر کچھ ہتھیار بھی اپنے ساتھ رکھ لیے۔ اگرچہ عملاً ان ہتھیاروں کو استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ اس کے برعکس،

‹ Previous page Next page › Contents of February 2009 All issues

Printed page