Al-Risala · February 2009 · page 44

Prayer as a Source of Peace.

الرسالہ، فروری ۲۰۰۹، صفحہ ۴۴

19 نومبر 2008 کی شام کو ہم لارنا کا ائیر پورٹ پر پہنچے۔ یہاں سے ہم کو واپسی کا جہاز لینا تھا۔ میرے ساتھیوں نے ائیر پورٹ پر دعوت کا کام کیا۔ انھوں نے بہت سے مسافروں سے بات کی اور ان کو اسلامی لٹریچر دیا۔ ائیر پورٹ کے عملہ کو بھی انھوں نے دعوتی لٹریچر پہنچایا۔ لارنا کا سے دوبارہ ہمیں ایمریٹس ائرلائن سے سفر کرنا تھا۔ ائیر پورٹ پر جو خصوصی معاملات پیش آئے، اُن میں سے ایک قابل ذکر معاملہ یہ تھا کہ ائیر پورٹ پر مجھ کو سینئر سٹی زن ہونے کی بنا پر وہیَل چیئر پر بٹھایا گیا۔ ہم لوگ ائیر پورٹ کے باہر پہنچے تو یہاں ایک بڑی گاڑی کھڑی ہوئی تھی۔ پیچھے کی جانب سے اس کا دروازہ کھلا اور وہیَل چیئر کے ساتھ ہم کو اس کے اندر داخل کر دیا گیا۔ میرے دونوں ساتھی بھی میرے ہم راہ تھے۔ اس کے بعد گاڑی کا دروازہ بند ہوا اور وہ آگے کے لیے روانہ ہوگئی۔ اس کے بعد گاڑی چلتی ہوئی ہوائی جہاز کے پاس پہنچی۔ یہاں مخصوص مشین کے ذریعے گاڑی کی باڈی اوپر اٹھنے لگی، یہاں تک کہ وہ ہوائی جہاز کے دروازہ کے برابر پہنچ گئی۔ دوبارہ گاڑی کا دروازہ کھلا اور مجھ کو وہیَل چیئر پر بیٹھے بیٹھے ہوائی جہاز کے اندر داخل کر دیا گیا۔ یہاں مخصوص انداز کی شان دار کرسی موجود تھی، مجھ کو اُس کرسی پر بٹھا دیا گیا۔ ہم لوگ سب سے پہلے مسافر تھے جو اس جہاز کے اندر داخل ہوئے۔ بقیہ تمام لوگ ہمارے بعد آئے۔ یہ پورا معاملہ جس طرح ہوا، اُس کو انسانی زبان میں بیان کرنا ہو تو یہی کہا جائے گا کہ یہ معاملہ گویا کہ حدیث کے الفاظ میں: كالملوك علی الأسرة کی ایک تصویر تھا۔

جہاز کے اندر میرے پاس کی سیٹ پر ایک پاکستانی مسلمان بیٹھے ہوئے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ وہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں چیئرمین ہیں۔ مادی اعتبار سے وہ ایک کامیاب انسان معلوم ہوتے تھے۔ جہاز کے پورے سفر میں میں نے دیکھا کہ وہ صرف ایک چیز میں مشغول ہیں اور وہ اُن کا لیپ ٹاپ (laptop)ہے۔ ان سے میں نے بات کرنے کی کوشش کی، لیکن انھوں نے زیادہ دل چسپی نہیں دکھائی۔ آخروت تک وہ اپنے لیپ ٹاپ میں مشغول رہے اور پھر لیپ ٹاپ بند کر کے وہ دبئی میں اتر گئے۔ یہی موجودہ زمانے کے تعلیم یافتہ اور خوش حال لوگوں کی تصویر ہے۔ یہ لوگ سفر میں ہوں یا حضر میں، وہ ہر وقت کسی نہ کسی طور پر بس منی بزنس (money business) میں مشغول رہتے ہیں۔ اُن کو

‹ Previous page Next page › Contents of February 2009 All issues

Printed page