Al-Risala · February 2009 · page 46

Prayer as a Source of Peace.

الرسالہ، فروری ۲۰۰۹، صفحہ ۴۶

بعد بھی مسلمانوں کو فائدہ پہنچا تار ہے۔ جدید مسلم نسلوں میں کوئی ایسا فکر پیدا کرنا جس کے نتیجے میں وہ نئے مواقع کو سمجھیں اور اُن کو بڑے پیمانے پر استعمال کریں، وغیرہ۔ ان کی اس نا کامی کا سبب میرے نزدیک صرف ایک تھا، وہ یہ کہ انھوں نے تین مختلف نشانوں کو اپنی زندگی کا نشانہ بنا لیا۔ اس دنیا میں ہمیشہ ایسا ہوتا ہے کہ بظاہر کرنے کے بہت سے کام ہوتے ہیں۔ لیکن آدمی کو گہرے غوروفکر کے ذریعے یہ دریافت کرنا پڑتا ہے کہ کسی وقت خاص میں کرنے کا بنیادی کام کیا ہے، یعنی وہ کام جس میں محنت کرنے سے دوسرے کام اپنے آپ انجام پاتے چلے جائیں۔ امیر شکیب اُس بنیادی کام کو دریافت نہ کر سکے۔ اس لیے ہر قسم کی اعلیٰ صلاحیتوں کے باوجود ان کی کوششیں بکھر کر رہ گئیں۔ مذکورہ مضمون میں امیر شکیب ارسلان کے تذکرے کے تحت یہ الفاظ درج ہیں : وكان شكيب أرسلان يرى أن العدو الأول للإسلام والمسلمين هو الجهل (امیر شکیب ارسلان یہ سمجھتے تھے کہ اسلام اور مسلمانوں کا دشمن نمبر ایک ان کی جہالت ہے)۔ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ یہ بات انھوں نے گہری شعوری دریافت کے نتیجے میں کہی تھی۔ اگر حقیقی معنوں میں یہ ان کی دریافت ہوتی ، تو وہ اپنی ساری زندگی اِسی ایک کام میں لگا دیتے۔ انھوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ مغربي استعمار کے خلاف لکھنے اور بولنے میں صرف کر دیا، جو نتیجے کے اعتبار سے سرتا سرا ایک بے فائدہ کام تھا۔ میں اکثر یہ کہا کرتا ہوں کہ ایک کام کرنے کے لیے دوسرے کام کو چھوڑنا پڑتا ہے۔ مگر عجیب بات ہے کہ موجودہ زمانے کے مسلم رہ نما اِس حقیقت سے بے خبر رہے۔ تقریباً ہر مسلم رہ نما کا یہ حال ہوا کہ وہ بیک وقت مختلف نشانوں کی طرف دوڑتا رہا۔ ان تمام رہ نماؤں کے اوپر یہ مثل صادق آئی کہ۔ جو آدمی کئی خرگوشوں کی پیچھے دوڑے، وہ ایک کو بھی نہیں پکڑ سکتا۔ ان رہ نماؤں سے یہ غلطی اس لیے ہوئی کہ وہ اس حقیقت کو نہ سمجھ سکے کہ ہر صورتِ حال میں مختلف قسم کے مسائل ہوتے ہیں۔ عقل مند آدمی وہ ہے جو مسائل (problems) کو نظر انداز کرے اور مواقع (opportunities) کو استعمال کرے۔ یہ فطرت کا اصول ہے لیکن موجودہ زمانے میں شاید کوئی بھی مسلم رہ نما فطرت کے اس اصول کو سمجھ نہ سکا۔ شاعر کے الفاظ میں ہر ایک کا انجام یہ ہوا ــــ خوش درخشید ، ولے شعلہ مستعجل بود

‹ Previous page Next page › Contents of February 2009 All issues

Printed page