Al-Risala · March 2010 · page 9

World over, 1 in 4 persons is a Muslim.

الرسالہ، مارچ ۲۰۱۰، صفحہ ۹

ہم اس کو دس زبانوں میں چھاپیں گے اور اس کو ساری دنیا میں پھیلائیں گے۔

19 اکتوبر 2009 کی صبح کو ہم لوگ قطر ائر لائنز کی فلائٹ (233 QR) میں داخل ہوئے۔ دہلی سے قطر کی دوری تقریباً 3 ہزار کلومیٹر ہے۔ یہ سفر تین گھنٹے میں طے ہوا۔ قطر ائر لائنز ایک ٹاپ کی ہوائی کمپنی سمجھی جاتی ہے۔ اس کے اندر جب میں بیٹھا ہوا تھا تو ایسا معلوم ہو رہا تھا جیسے کہ ایک فلائنگ پیلیس (flying palace) ہے اور میں اس کے اندر ایک تخت نما کرسی پر بیٹھا ہوا پرواز کر رہا ہوں۔ یہ منظر دیکھ کر میری زبان پر یہ دعا جاری ہوگئی— خدایا، دنیا میں تو نے مجھ کو سب کچھ دے دیا، آخرت میں بھی تو مجھ کو سب کچھ دے دے۔ کوئی شریف انسان دینے کے بعد نہیں چھینتا۔ تو تمام شریفوں سے زیادہ اعلیٰ اور عظیم ہے۔ تجھ سے میں یہی امید رکھتا ہوں کہ تو آخرت میں اس عاجز بندے کے ساتھ اُس سے زیادہ بہتر معاملہ فرمائے گا جو دنیا میں تو نے اس کے ساتھ کیا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of March 2010 All issues

Printed page