Al-Risala · March 2010 · page 43

Vodafone Qatar Celebrates Diwali

الرسالہ، مارچ ۲۰۱۰، صفحہ ۴۳

قدرتی گیس کی دریافت سے پہلے قطر ایک غریب ملک تھا۔ اب وہ یورپ اور امریکا کی مانند ایک ترقی یافتہ ملک بن چکا ہے۔ اس کا تقاضا تھا کہ لوگوں کے دلوں میں شکر کا دریا موج زن ہو جائے، لیکن مجھے اپنے زمانہ قیام میں کوئی ایسا شخص نہیں ملا جو حقیقی معنوں میں شکرِ خداوندی کی بات کرتا ہو۔ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ انسان اسباب شکر کے درمیان ناشکر ابنا رہتا ہے۔ اس کا جواب ایک حدیث رسول میں ملتا ہے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ینزل بالعبد الأمر فيدعو الله عزوجل، فيصرفه عنه، فيأتيه الشيطان فيضعّف شکره (الشكر لابن أبي الدنيا، رقم الحديث: 25) یعنی جب اللہ کسی انسان کو اپنی نعمت عطا فرماتا ہے تو شیطان اس کے پاس آتا ہے اور وہ شکر کے احساس کو کم زور کر دیتا ہے۔ یہ ’’تضعیف‘‘، یعنی شکر کے اروژن (erosion) کا عمل کس طرح ہوتا ہے۔ وہ اس طرح ہوتا ہے کہ شیطان شعوری یا غیر شعوری طور پر انسان کے ذہن میں یہ ڈال دیتا ہے کہ یہ نعمت تم کو خدا کی طرف سے نہیں ملی، بلکہ وہ فلاں سبب سے تم کو ملی ہے۔ مثلاً کسی اتفاق سے، اپنی کسی قابلیت سے، خاندانی وراثت سے، وغیرہ۔ مثال کے طور پر جب عرب کی سرزمین کے نیچے تیل کے ذخائر برآمد ہوئے تو مغربی’’ ماہرین‘‘ نے کہا یہ جغرافی حادثہ (accident of geography) کا نتیجہ ہے، وغیرہ۔ یہی وہ باتیں ہیں جن کو حدیث میں شیطانی تضعیف کہا گیا ہے۔

20 اکتوبر 2009 کو ڈاکٹر عبد المجید عمر النجار سے ملاقات ہوئی۔ انھوں نے بتایا کہ وہ راقم الحروف کی کتاب ’’الاسلام يتحدى‘‘ پڑھ چکے ہیں۔ انھوں نے اپنی کتاب ’’الإيمان بالله وأثره في الحياة‘‘ (صفحات: 225) دار الغرب الاسلامی، بیروت (1997) میں ’’الإسلام يتحدى‘‘ کو مصادر میں سے شمار کیا ہے۔ ڈاکٹر عمر النجار کی ایک شاگرد رمز آمال حمیدی کے ذریعے مجھ کو یہ کتاب ملی۔ ڈاکٹر عمر النجار پیرس (فرانس) میں اسلامک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ہیں۔

ڈاکٹر النجار کی یہ کتاب قدیم علم کلام اور جدید علم کلام کی روشنی میں لکھی گئی ہے۔ قدیم علم کلام یونانیات کے رد عمل میں پیدا ہوا تھا۔ اسی طرح مصنف نے لکھا ہے کہ دورِ جدید میں بحث و تجدید کی ایک نئی تحریک شروع ہوئی۔ اس کا محرک غالباً اسلامی عقیدے کے خلاف وہ شدید چیلنج تھا جو مغربی

‹ Previous page Next page › Contents of March 2010 All issues

Printed page