نفسیاتی خودکشی سے بچئے
الرسالہ، اپریل ۲۰۱۰، صفحہ ۴۱
شمارے کو کئی بار پڑھیں ۔ ان شاء اللہ آپ کے تمام شبہات دور ہو جائیں گے۔
مذکورہ دونوں مضامین میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ اصل یہ ہے کہ دونوں بیان دو پہلوؤں کے اعتبار سے ہیں۔ یہ ایک واقعہ ہے کہ سماجی اور اقتصادی اعتبار سے امریکا میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ لیکن صدارتی انتخاب بتاتا ہے کہ امریکا میں ایک نیا رجحان ضرور پیدا ہوا ہے، ورنہ وہاں ایک بلیک شخص کو صدر کے لیے منتخب نہ کیا جاتا۔ ہر معاملے کے کئی پہلو ہوتے ہیں۔ کبھی ایک پہلو کے اعتبار سے بات کہی جاتی ہے اور کبھی دوسرے پہلو کے اعتبار سے۔ اس قسم کی مثالیں قرآن اور حدیث میں بھی موجود ہیں۔ مثلاً قرآن میں اہل ضلالت کے لیے ایک جگہ اعمیٰ (الإسراء : 72) کا لفظ استعمال کیا گیا ہے، اور اُنھیں کے لیے دوسری جگہ بصرِ حديد (ق: 22) کا لفظ آیا ہے۔ یہ دونوں باتیں دو پہلوؤں کے اعتبار سے ہیں۔
‹ Previous page Next page › Contents of April 2010 All issues