نفسیاتی خودکشی سے بچئے
الرسالہ، اپریل ۲۰۱۰، صفحہ ۴۲
خبر نامہ اسلامی مرکز — 201
1- مئی 2009 کو تولہ مولہ (گاندربل) کشمیر میں ”کھیتر بھوانی“ کا سالانہ میلہ منعقد ہوا۔ حلقہ الرساله کشمیر کی طرف سے وہاں غیر مسلموں کے درمیان تقریباً 300 انگریزی اور ہندی ترجمہ قرآن کی کاپیاں اور دیگر دعوتی لٹریچر مفت تقسیم کیا گیا۔ مقامی ہندوؤں (کشمیر ی پنڈتوں) کے علاوہ، ڈی سی اور ایس پی گاندربل نے اس دعوتی کام کو کافی سراہا۔ پروفیسر شاد حسین، ڈاکٹر طلعت قیوم، ڈاکٹر عابد پانڈے، حاجی غلام قادر، وغیرہ نے اس دعوتی کام میں اہم رول ادا کیا۔ 2- نئی دہلی کے مرکزی چرچ (Cathedral) کے وسیع لان میں 22 نومبر 2009 کی شام کو ایک پروگرام ہوا۔ یہ پروگرام گولڈن جبلی (Archdiocese of Delhi's Golden Jubilee) کے موقع پر کیا گیا۔ اس پروگرام میں دہلی کے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد اور سرکاری نمائندوں کے علاوہ، انڈیا کے مختلف صوبوں کے تقریباً 10 ہزار لوگوں نے شرکت کی۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اپنی ٹیم کے ساتھ اس پروگرام میں شرکت کی اور انگریزی زبان میں اسلام اور مسیحیت کے موضوع پر ایک تقریر کی۔ اس موقع پر سی پی ایس کی طرف سے حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔
3- حکومت شارجہ (عرب امارات) کی جانب سے 28 واں انٹرنیشنل بک فیئر 11- 21 نومبر 2009ء منعقد کیا گیا۔ یہ بک فیئر شارجہ ایکسپو سینٹر (Expo Center) میں ہوا۔ اس بک فیئر میں دنیا بھر سے ایک ہزار ناشرین کتب نے شرکت کی ۔ انڈیا سے گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے حصہ لیا۔ کثیر تعداد میں لوگ گڈ ورڈ کے اسٹال پر آئے اور کتابیں حاصل کیں۔ صدر اسلامی مرکز کے انگریزی ترجمہ قرآن کو بہت پسند کیا گیا۔ اس کا ہدیہ مقامی کرنسی کے اعتبار سے بہت کم رکھا گیا تھا، یعنی صرف 2 درہم۔ لوگوں نے بڑی تعداد میں اس ترجمہ قرآن کو حاصل کیا۔ اس بک فیئر کا افتتاح شارجہ کے موجودہ حکمران ڈاکٹر سلطان القاسمی نے کیا تھا۔
9- دوحہ (قطر) میں 31-22 جنوری 2010 کو ایک انٹرنیشنل بک فیئر منعقد ہوا۔ یہ بک فیئر دوحہ ایگزی بیشن سنٹر میں لگایا گیا۔ یہاں گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے اپنا اسٹال لگایا۔ یہ اسٹال انڈیا کا واحد بک اسٹال تھا۔ لوگوں نے بڑے پیمانے پر گڈ ورڈ کے اسٹال سے دیگر کتابوں کے علاوہ، قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی پمفلٹس حاصل کیے۔ اس موقع پر مولا نا عبد الباسط عمری نے اپنا بھر پور تعاون دیا۔ اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ 10- نئی دہلی کے پرگتی میدان میں 30 جنوری تا 7 فروری 2010 کو ایک انٹرنیشنل بک فیئر لگایا گیا۔ یہاں گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) کے دو اسٹال تھے ۔ یہ بک فیئر بھی ہر لحاظ سے بہت کامیاب رہا۔ مذکورہ تینوں بک فیئر میں اسٹال کا انتظام شاہ عمران حسن نے سنبھالا۔
4- نئی دہلی کے ٹی وی چینل (Time Now) کی ٹیم نے 24 نومبر 2009 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کیا۔ سوالات کا تعلق بابری مسجد کے انہدام (1992) کے بارے میںلبراہن کمیشن کی رپورٹ
‹ Previous page Next page › Contents of April 2010 All issues