Al-Risala · April 2010 · page 44

نفسیاتی خودکشی سے بچئے

الرسالہ، اپریل ۲۰۱۰، صفحہ ۴۴

اس موقع پر قرآن کے انگریزی ترجمہ کے علاوہ، صدر اسلامی مرکز کی نئی کتاب (The Prophet of Peace) گروپ کے لوگوں کو دی گئی۔ بعد کو ان کے ایک ذمے دار کا خط ملا جو یہاں نقل کیا جاتا ہے: Dear Center for Peace and Spirituality Team, I would like to thank you for extending the invitation for Arun and Tushar Gandhi as well as the American delegation to come enjoy an evening lecture at the Center for Peace and Spirituality in New Delhi by Maulana Wahiddudin Khan. I would also like to express my gratitude for the gifts of Maulana Wahiddudin Khan’s copy of The Quran in which I am in the middle of reading and “The Prophet of Peace.” After listening to his lecture I was very interested to hear the distinction he was making in the interpretation relative to the Quran’s position on terrorism, jihad, and misconceptions about Islam’s early history. This is fascinating and a message that we are interested in. (Lynnea Bylund, S. California, USA)

11- 23 جنوری 2010 کے اخبارات میں سپریم کورٹ آف انڈیا کا یہ فیصلہ آیا کہ مسلم خواتین کو دوسرے تمام ووٹروں کی طرح اپنا فوٹو شناختی کارڈ پر لگوانا ضروری ہے۔ اسٹار ٹی وی (نئی دہلی) کی ٹیم نے اس موضوع پر صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو ریکارڈ کیا۔ بتایا گیا کہ جو لوگ اس کو شریعت میں مداخلت کہتے ہیں، وہ غلط کہتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کا تعلق حکم شرعی سے نہیں ہے، بلکہ ضرورت شرعی سے ہے، اور تمام علماء ضرورت شرعی کے لیے خواتین کے فوٹو کو جائز قرار دیتے ہیں۔ مثلاً پاسپورٹ پر خواتین کا فوٹو لگانا، یا حج کے شناختی کارڈ پر فوٹو لگانا، وغیرہ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا تعلق پردے کے استعمال کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ ووٹر کے شناختی کارڈ (identity card) سے ہے، اور اس میں قباحت کا کوئی سوال نہیں۔ یہ انٹرویو 23 جنوری 2010 کوریکارڈ کیا گیا۔ 12- پوپ کی سرپرستی میں ایک مسیحی تنظیم قائم ہے جس کا صدر دفتر روم (اٹلی) میں ہے۔ اس تنظیم کا نام یہ ہے— Cammunity of Saint Egidio ۔ اس کمیونٹی کے تین بڑے عہدے داران 23 جنوری 2010 کو مرکز میں آئے اور صدر اسلامی مرکز سے تفصیلی ملاقات کی۔ گفتگو کا موضوع یہ تھا کہ جدید عالمی مسائل میں مسلمانوں کا رول کیا ہونا چاہیے، نیز یہ کہ مسلم مسیحی اتحاد مؤثر طور پر کس طرح قائم کیا جاسکتا ہے۔ 13- دوردرشن (نئی دہلی) کے اسٹوڈیو میں 28 جنوری 2010 کو ایک پینل ڈسکشن ہوا۔ اس کا موضوع برقع کے بارے میں سپریم کورٹ آف انڈیا کا فیصلہ تھا۔ اینکر کے علاوہ، اس ڈسکشن میں مز سعد یہ خان اور مسٹر بہاء الدین خان شامل تھے۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز کو اس ڈسکشن میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ انھوں نے جو کچھ کہا، اس کا خلاصہ یہ تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کوئی شرعی مسئلہ نہیں ہے۔ کیوں کہ سپریم کورٹ نے نفس برقع یا حجاب پر کچھ نہیں کہا ہے۔ اس نے صرف یہ کہا ہے کہ ووٹر کی شناخت کے عام قانون کے تحت، مسلم خواتین کو بھی اپنا فوٹو شناختی کارڈ پر لگانا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of April 2010 All issues

Printed page