We are already in Paradise
الرسالہ، جنوری ۲۰۱۰، صفحہ ۳۰
6 ستمبر 2009 کی شام کو کانفرنس کے شرکاء کو ایک خصوصی ریسپشن (reception) دیا گیا۔ یہ ریسپشن کریکو کے میئر (Mayor of Krakow) کی طرف سے تھا۔ یہ دعوت نامہ انگریزی اور پولش (Polish) زبان میں تھا۔ اس کے انگریزی الفاظ یہ تھے:
Jacck Majchrowski Mayor of Krakow Has the honor of inviting you to a reception on the international meeting for Peace-People and Religions The Spirit of Assisi in Krakow. اس کی دعوت پر ہمارے ساتھیوں نے میئر آف کریکو کے پیلیس (Wielopolski Palace) میں رکھے گئے اس ریسپشن میں شرکت کی۔ یہاں شرکاء کانفرنس کے علاوہ، اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد اور مختلف ملکوں کے اعلیٰ عہدے داران موجود تھے۔ ہمارے ساتھیوں نے ان لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا۔ شرکاء نے اس کو نہایت خوشی کے ساتھ قبول کیا اور شکریہ ادا کیا۔ اس تجربے کے بعد میرے ایک ساتھی نے کہا کہ قدیم مذہبی جبر کے زمانے میں حاکم وقت خود اپنی طرف سے داعی کو اپنے محل میں نہیں بلاتا تھا۔ داعی کو خوف (طٰہ: 45) کی نفسیات کے تحت وہاں جانا پڑتا تھا۔ اب زمانہ اتنا زیادہ بدل چکا ہے کہ خود حاکم وقت داعی کو اپنے محل میں بلاتا ہے اور وہاں اس کے ساتھ عزت و اکرام کا معاملہ کرتا ہے۔ اس طرح داعی کو یہ موقع ملتا ہے کہ وہ خدا کے کلام کو حاکم وقت اور اس کے دوسرے ساتھیوں کے سامنے پیش کرے جس کو وہ خوشی کے ساتھ قبول کریں۔ پولینڈ کی یہ کانفرنس تین دن تک جاری رہی۔ اس کے ہر پینل میں ہمارے ساتھیوں نے کھلے طور پر قرآن کا انگریزی ترجمہ لوگوں کو مطالعے کے لیے دیا اور لوگوں نے اس کو شوق سے لیا اور اپنی پسندگی کا اظہار کیا۔ خود کمیونٹی کے افراد نے ہمارے ساتھیوں کے ساتھ اس سلسلے میں تعاون اور حوصلہ افزائی کا معاملہ کیا۔
کانفرنس کے ایک ذمے دار ڈاکٹر فلپو (Philippo Sbrana) نے ہمارے یہاں سے چھپے ہوئے انگریزی ترجمہ قرآن کو اپنے ہاتھ میں لیا اور سب کے سامنے اپنی پسندیدگی کا اظہار
‹ Previous page Next page › Contents of January 2010 All issues