ہندی ترجمہ قرآن
الرسالہ، جولائی ۲۰۱۰، صفحہ ۱۶
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آنے والے کا رول اگر چہ اپنے زمانے کے اعتبار سے عملاً وہی رول ہوگا جو پیغمبر کا رول ہوتا ہے، لیکن یہ مشابہت با اعتبار رول ہوگی، نہ کہ با اعتبار اعلان۔ جہاں تک معاصرین کا تعلق ہے، اُن کی ذمے داری یہ نہیں ہوگی کہ وہ شخصی تعیین کے ساتھ اپنے اعتراف کا اعلان کریں۔ شخصی تعیین کے ساتھ اعتراف صرف پیغمبر کے لیے مخصوص ہے، غیر پیغمبر کے لیے اس قسم کا شخصی اعتراف درست نہیں۔ البتہ معاصرین کی یہ لازمی ذمے داری ہوگی کہ وہ آنے والے کو پہچانیں، وہ اس کے لیے دعا ئیں کریں، اور عملی اعتبار سے وہ پوری طرح اس کا ساتھ دیں۔ ایک روایت میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: إذا اقترب الزمان لم تكد رؤيا المؤمن تكذب (صحیح البخاری، کتاب التعبير) یعنی جب قیامت قریب آجاۓ گی، تو اُس وقت جو مومن ہوگا، وہ سچا خواب دیکھنے لگے گا۔
اس حدیث رسول پر غور کرنے سے سمجھ میں آتا ہے کہ اس کا تعلق اُس شخص سے ہے جو قیامت کے قریب ظاہر ہوگا۔ چوں کہ اس شخص کے ساتھ ایسا نہیں ہوگا کہ جبریل آکر اس کو بتائیں کہ تمھیں آنے والے شخص ہو، اور نہ معاصرین پر یہ فرض ہوگا کہ وہ اعلان کے ساتھ اس کا اقرار کریں۔ آنے والے شخص کی واحد پہچان اس کا استثنائی رول ہوگا۔ اسی کے ساتھ اللہ تعالیٰ اپنی خصوصی رحمت سے اُس کے لیے ایک اضافی مدد (additional support) کا انتظام کرے گا۔ یہ انتظام سچے خواب کی صورت میں ہوگا۔ آنے والے کے معاصرین کثرت سے ایسے خواب دیکھیں گے جو اُس کو یقین دلائیں گے کہ آنے والا شخص وہی ہے جس کو انھوں نے خواب میں دیکھا۔
ہندی ترجمہ قرآن
زیر نظر ترجمہ، ہندی زبان میں قرآن کا سلیس اور آسان ترجمہ ہے۔ عوام الناس کا خیال رکھتے ہوۓ ہندی کے مشکل الفاظ سے اجتناب کیا گیا ہے۔
ہدیہ: صرف -/25 روپے
‹ Previous page Next page › Contents of July 2010 All issues