Al-Risala · January 2010 · page 32

It is a peaceful translation of the Quran.

الرسالہ، جنوری ۲۰۱۰، صفحہ ۳۲

میں اُس کو یہ موقع ملا کہ وہ جذباتی تقریریں کر کے اپنے گرد ایک بھیڑ اکٹھا کر لے اور جرمنی میں سیاسی اقتدار پر قابض ہو جائے:

Economic depression after 1929, brought mass support, making Nazis largest party in Reichstag. Hitler was appointed chancellor and established dictatorship in 1933. ہٹلر کی سیاسی پارٹی کا نام نازی پارٹی تھا۔ یہ پارٹی 1923 میں قائم ہوئی۔ یہ پارٹی یورپ میں نسلی پیوریٹی کے نام پر بنائی گئی تھی۔ یہ لوگ جرمن آرین نسل کو سب سے بڑا درجہ دیتے تھے۔ اُن کو یہ شکایت تھی کہ غیر آرین لوگ ہمارے لیے غیر وفادار ہیں۔ اس کا ایک اظہار وہ تھا جو فرسٹ انٹرنیشنل (1866) کے بعد ہوا:

Nazi party was founded on principles of ‘racial purity’, (Aryans representing ‘master race’), allgiance to führer (leader). ہٹلر نے اپنے ان نظریات کو اپنی کتاب ــ میری جدوجہد (Mein Kampf) میں لکھ دیا تھا۔ جرمنی میں سیاسی اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد ہٹلر نے اپنے ان انتہا پسندانہ نظریات کے تحت یہودی نسل کو ختم کرنے کی کوشش کی، لیکن دوسری عالمی جنگ میں جرمنی کی شکست نے ہٹلر کی اس تحریک کا خاتمہ کر دیا۔ آشورز کا یہ وسیع کیمپ دو حصوں میں بٹا ہوا ہے۔ شروع میں ہم لوگ کیمپ کے پہلے حصہ (Auschwitz I) میں گئے ۔ یہاں دور تک سرخ اینٹ کی پختہ عمارتیں پھیلی ہوئی تھیں ۔ یہ عمارتیں قیدیوں کے لیے بطور جیل استعمال کی جاتی تھیں ۔ جنگ کے بعد 1947 میں یہاں ایک میوزیم (Auschwitz-Birkenau State Museum) بنا دیا گیا ہے، جہاں سیاح کثرت سے آتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان سیاحوں کی سالانہ تعداد تقریباً 70 ہزار ہوتی ہے۔ یہ پہلا کیمپ میوزیم اور گیس چیمبرس پر مشتمل ہے۔ اس میوزیم میں یہاں مارے گئے لوگوں (victims) کی چیزیں مثلاً بال، جوتے، کنگھے، عینک، اور تصاویر وغیرہ موجود ہیں۔ ایک وسیع ہال میں یہاں لائے گئے مردوں اور عورتوں کے سر کے بال شیشہ کے کیس میں رکھے ہوئے تھے، اسی طرح اور دوسری چیزیں بھی۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 2010 All issues

Printed page