Al-Risala · July 2010 · page 40

تھرڈ آپشن سے بے خبر

الرسالہ، جولائی ۲۰۱۰، صفحہ ۴۰

کی بنیاد پر نہیں ہوتا، بلکہ وقت کے حالات کی رعایت سے ہوتا ہے۔ ایسی حالت میں کامل ماڈل کا لفظ ایک ایسا لفظ ہے جو غیر فطری بھی ہے اور غیر عملی بھی اور نتیجہ غیر اسلامی بھی۔ (تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو راقم الحروف کی کتاب ’’مطالعہ سیرت‘‘ کا مقالہ ’’اسوہ حسنہ‘‘، صفحہ 150-141)

سوال

مئی 2010 کے شمارے میں ’’دابۃ‘‘ کے متعلق آپ نے لکھا ہے کہ اس سے مراد وہ انسان ہے جو آخری زمانے میں حق کا اعلان کرے گا، جب کہ اس سے پہلے الرسالہ میں آپ نے دابہ کو جدید کمیونیکیشن بتایا ہے۔ ایسی حالت میں سوال یہ ہے کہ کس رائے کو لیا جائے، پہلی رائے کو یا دوسری رائے کو۔ براہ کرم، اس کنفیوزن کو دور فرمائیں (ڈاکٹر محمد اسلم خان، سہارن پور)

جواب

دونوں باتوں میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ قرآن کی سورہ نمبر 27 میں بتایا گیا ہے کہ دابہ کلام کرے گا (النمل: 82) جیسا کہ معلوم ہے، کمیونیکیشن ایک غیر ذی روح چیز ہے۔ اس کے اندر اپنے آپ کلام کرنے کی صلاحیت نہیں۔ اس کا مطلب دراصل یہ ہے کہ عالمی کمیونیکیشن کے زمانے میں ایک شخص پیدا ہوگا جو جدید کمیونیکیشن کے ذرائع کو استعمال کر کے آیات الہی کو لوگوں تک پہنچائے گا۔ ایسی حالت میں دابہ کے رول کو ادا کرنے کے لیے انسان اور کمیونیکیشن دونوں یکساں طور پر ضروری ہیں۔ گویا کہ انسان اور کمیونیکیشن دونوں ایک ہی رول کے دو پہلو ہیں، یعنی اعلان حق کے رول کو ادا کرنے والا ایک انسان ہوگا، اور اس کام کے لیے وہ جس ذریعے کو استعمال کرے گا، وہ جدید کمیونیکیشن کا ذریعہ ہوگا، واللہ أعلم بالصواب۔ الرسالہ مشن سے وابستہ تمام ساتھیوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنا ای میل اور ٹیلی فون نمبر روانہ فرمائیں۔ ای میل یا فون نمبر کی تبدیلی کی صورت میں اس کو اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے۔ مطلوبہ تفصیل ایس ایم ایس (SMS) کے ذریعہ بھی روانہ کی جاسکتی ہے۔ مکمل ایڈریس کے بجائے اپنا نام اور مقام (مع ضلع اور صوبہ) کی تعیین ضروری ہے: znadwi@yahoo.com Mob. 09910035369

‹ Previous page Next page › Contents of July 2010 All issues

Printed page