تھرڈ آپشن سے بے خبر
الرسالہ، جولائی ۲۰۱۰، صفحہ ۴۱
خبر نامہ اسلامی مرکز 203
1- حیدر آباد (دکن) کی یونی ورسٹی (English & Foreign Languages University) میں 25-27 فروری 2010 کو ایک انٹر نیشنل کانفرنس ہوئی۔ اس کانفرنس کا موضوع یہ تھا: Indo-Yemen Cultural Mutuality. اس کانفرنس میں انڈیا کے علاوہ مغربی ممالک سے بڑی تعداد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ غیر مسلم حضرات شریک ہوئے۔ اس موقع پر پروفیسر شاد حسین (کشمیر) نے اپنے ساتھیوں کے تعاون سے حاضرین کو مطالعے کے لیے قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی پمفلٹ دئے۔
2- ہندی روزنامہ ’’ہندوستان‘‘ کی طرف سے 29-28 اپریل 2010 کو سہارن پور (یوپی) میں ایک ایجوکیشن فئر لگایا گیا۔ یہ ایجوکیشن فئر مہاراجہ پیلیس میں لگایا گیا تھا۔ اس موقع پر نیشنل میڈیکل کالج (سہارن پور) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اسلم خان نے سی پی ایس کی طرف سے ایک بک اسٹال لگایا۔ بڑی تعداد میں لوگ اسٹال پر آئے اور اسلام کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور قرآن کا ہندی اور انگریزی ترجمہ لیا۔ نئی دہلی سے شاہ عمران حسن نے اس بک فئر میں شریک ہو کر اپنا تعاون دیا۔
3- یکم مئی 2010 کی شام کو 10-G (نظام الدین ویسٹ، نئی دہلی) میں سی پی ایس کے افراد پر مشتمل ایک پروگرام ہوا۔ یہاں مغرب کی نماز با جماعت ادا کی گئی۔ نماز کے بعد صدر اسلامی مرکز نے ایک تربیتی خطاب کیا۔ اس خطاب میں جو باتیں کہی گئیں، ان میں سے ایک بات یہ تھی کہ سی پی ایس کے لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنی زندگی میں خاص طور پر پانچ چیزوں کو شامل کریں— سادگی، انٹریکشُن، انٹلیکچول ایکسچینج، تواضع، کسی ایک وقت لازمی طور پر گھر والوں کے ساتھ مل کر کھانا کھانا۔ عشاء کی با جماعت نماز کے بعد یہ پروگرام ختم ہوا۔
4- ایران کی راجدھانی تہران کے معروف مقام ’’مصلی بزرگ امام خمینی‘‘ پر 23 واں تہران انٹر نیشنل بک فئر منعقد ہوا، جو 15-5 مئی 2010 تک جاری رہا۔ نئی دہلی سے گڈ ورڈ بکس نے بھی اس بک فئر میں حصہ لیا۔ یہ انڈیا کا واحد بک اسٹال تھا۔ لوگ بڑی تعداد میں اسٹال پر آئے اور صدر اسلامی مرکز کا انگریزی ترجمہ قرآن اور دیگر کتابیں حاصل کیں ۔ اس موقع پر تہران یوورسٹی کے رسرچ اسکالر مسٹر سبھاش کمار (انڈیا) نے اپنا بھر پور تعاون دیا۔ یہاں بک اسٹال کا انتظام شاہ عمران حسن نے سنبھالا۔
5- زی سلام ٹی وی چینل (نوئیڈا) کی اسٹوڈیو میں 18 مئی 2010 کو ایک پینل ڈسکشن ہوا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ اس ڈسکشن کا موضوع یہ تھا: سیکولر تہذیب میں اسلامی اقدار کا فروغ اس موقع پر اسٹاف کے لوگوں کو سی پی ایس کی طرف سے قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔
‹ Previous page Next page › Contents of July 2010 All issues