Mediated Muslim Identity
الرسالہ، جولائی ۲۰۱۰، صفحہ ۴۲
6 - ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسینز (بمبئی) کی ریسرچ اسکالرز مبہونیت کور نے 19 مئی 2010 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا۔ اس کا موضوع یہ تھا:
Mediated Muslim Identity
یہ انٹرویو انگریزی زبان میں تھا۔ سوالات کے دوران موضوع کی وضاحت کی گئی۔ انٹرویو کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا جس کو انھوں نے خوشی کے ساتھ قبول کیا۔
7 - امریکن ایمبسی (نئی دہلی) کے ایک وفد نے 16 مئی 2010 کو صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کی۔ اس وفد کی قیادت ڈاکٹر محمد بشر العرفات کر رہے تھے۔ وہ امریکا کے سوئیلائزیشن ایکسچینج اینڈ کو آپریشن فاؤنڈیشن (Civilizational Exchange & Co-operation Foundation) کے صدر ہیں۔ ملاقات کا موضوع ”عالمی امن کا قیام‘‘ تھا۔ صدر اسلامی مرکز نے اسلام میں امن کی اہمیت اور اس کے قیام کے طریقہ کار پر انگریزی زبان میں ایک تقریر کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر العرفات نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ تقریر کے بعد سوال وجواب کا پروگرام ہوا۔ سی پی ایس کی ٹیم کے لوگوں نے بھی اس پروگرام میں حصہ لیا۔ پروگرام کے بعد امریکن وفد کو قرآن کا انگریزی ترجمہ، پرافٹ آف پیس اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ ڈاکٹر العرفات کو اس کے علاوہ، صدر اسلامی مرکز کی عربی تفسیر ( التذكير القويم في تفسير القرآن الحكيم) کا ایک سیٹ دیا گیا۔
8 - امریکن ایمبسی (نئی دہلی) سے مسٹر جیسن (Jason A. Barrett) اپنی ٹیم کے ساتھ 21 مئی 2010 کو صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کے لیے آئے۔ مسٹر جیسن انفارمیشن سپورٹ ٹیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں۔ گفتگو کا موضوع ”عالمی امن کا قیام‘‘ تھا۔ سوالات کے دوران امن کے موضوع کی وضاحت کی گئی۔ اس موضوع پر امریکن ٹیم کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور پرافٹ آف پیس مطالعے کے لیے دی گئی۔
9 - میواڑ یونی ورسٹی (غازی آباد) میں 22 مئی 2010 کو ایک پروگرام ہوا۔ یہ پروگرام صدر اسلامی مرکز کی تقریر کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ اس کا موضوع یہ تھا:
Islam its Teachings and its contribution to the Society. اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اپنی ٹیم کے ساتھ اس میں شرکت کی اور موضوع پر ایک گھنٹہ تقریر کی۔ تقریر کے بعد سوال و جواب کا پروگرام ہوا۔ یہاں مسٹر رجت ملہوترانے سی پی ایس کے متعلق اپنے تاثرات بیان کئے۔ اس یونی ورسٹی میں ڈھائی ہزار طلببا اور طالبات زیر تعلیم ہیں۔ ان لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ 10 - صدر اسلامی مرکز کی انگریزی زبان میں حسب ذیل دو کتابیں شائع ہوئی ہیں: Jihad, Peace & Islam (Rupa & Co.), The Prophet of Peace (Penguin Books)
اول الذکر کتاب کو پروفیسر یوگندر سکند (Yoginder Sikand) نے ترجمہ کر کے ایڈٹ کیا ہے۔ یہ کتاب صدر اسلامی مرکز کے مختلف مضامین کے ترجمہ پر مشتمل ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of July 2010 All issues