Al-Risala · September 2010 · page 16

ربانی معرفت: ایک مطالعہ

الرسالہ، ستمبر ۲۰۱۰، صفحہ ۱۶

ربانی معرفت: ایک مطالعہ

ایک حدیثِ قدسی ان الفاظ میں بیان ہوئی ہے: کنت کنزاً، فأحببتُ أن أُعرف، فخلقتُ خلقاً، فعرّفتهم بی، فعرفونی (میں ایک خزانہ تھا بغیر پہچانا ہوا، پھر میں نے چاہا کہ میں پہچانا جاؤں، پھر میں نے ایک مخلوق کو پیدا کیا، پھر اُن کو میں نے اپنی پہچان کرائی، تو انہوں نے مجھے پہچان لیا)۔ اس روایت کو تقی الدین احمد بن تیمیہ (وفات: 728ھ) اور اُن کے ہم فکر علماء نے ضعیف یا بے اصل بتایا ہے۔ لیکن کچھ دوسرے علماء کا کہنا ہے کہ اس کو معنی کے اعتبار سے بے اصل نہیں کہا جاسکتا۔ علی بن محمد نور الدین الملا القاری (وفات: 1014ھ) نے لکھا ہے: معناہ صحیح مستفاد من قوله تعالى (وما خلقت الجنّ والإنس إلا ليعبدون) أى فسّره ابن عباس رضی اللہ عنہا (کشف الخفاء، 2/1011) یعنی اس روایت کا مفہوم درست ہے، وہ اللہ تعالیٰ کے اس قول سے مستفاد ہے کہ"میں نے پیدا کیا جن اور انس کو صرف اپنی عبادت کے لیے"۔ یعنی وہ میری معرفت حاصل کریں، جیسا کہ عبداللہ بن عباس نے اس آیت کی تفسیر میں کہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ کی معرفت کسی انسان کی سب سے بڑی دریافت ہے۔ بلاشبہ معرفت کا حصول ہی کسی انسان کا سب سے بڑا گول (goal) ہے۔ اس کے سوا، کوئی بھی دوسری چیز اتنی بڑی نہیں کہ وہ انسان کا گول بن سکے۔ دوسری مطلوب چیزیں اس معرفت کے تقاضے کے طور پر پیدا ہوتی ہیں۔ معرفت اصل ہے، اور بقیہ تمام چیزیں اسی اصل کا نتیجہ۔

معرفت کا یہ سفر انسان اول کی پیدائش کے ساتھ شروع ہوا، اور وہ ابد تک مسلسل جاری رہے گا۔ اس سفر کا آغاز ہے، لیکن اس کی کوئی انتہا نہیں۔ آدم پہلے انسان بھی تھے اور پہلے پیغمبر بھی۔ آدم کو پیغمبر کا درجہ دے کر، اللہ تعالیٰ نے آدم کو معرفت کا علم بھی دے دیا۔ اس کے بعد یہ علم نسل در نسل انسانیت کے درمیان جاری رہا۔

خدا کے تمام پیغمبر اسی کام میں انسان کی رہنمائی کے لیے آئے۔ پیغمبر گویا کہ معرفت الہی کے مستند گائڈ (authentic guide) کی حیثیت رکھتے تھے۔ لیکن تاریخ بتاتی ہے کہ قدیم زمانے میں

‹ Previous page Next page › Contents of September 2010 All issues

Printed page