Al-Risala · October 2010 · page 8

جنوبی ہند کا سفر

الرسالہ، اکتوبر ۲۰۱۰، صفحہ ۸

کے لیے آگئے مولانا کا کا سعید احمد عمری (معتمد عمومی جامعہ)، مولانا کا کا انیس احمد عمری، مولانا ڈاکٹر عبد اللہ جوله، مولانا ابو البیان حماد عمری، وغیرہ۔ ان حضرات سے کافی دیر تک مختلف موضوعات پر باتیں ہوتی رہیں ۔ ان کے ذریعے جامعہ دار السلام کے بارے میں کئی معلومات حاصل ہوئیں۔ میں نے کہا کہ جامعہ دار السلام کے بانی کا کا عمر (وفات : 1928) واقعی معنوں میں ایک صاحب بصیرت انسان (man of vision) تھے۔ وہ اگرچہ ایک تاجر تھے، لیکن انھوں نے جدید دور کے لیے تعلیم کی اہمیت کو سمجھا اور اس کے مطابق ، جامعہ دار السلام کی بنیاد رکھی، جو اب اپنی وسعت اور اہمیت کے اعتبار سے ایک دینی یونی ورسٹی کا درجہ حاصل کر چکا ہے۔

گفتگو کے دوران مولانا کا کا سعید احمد عمری نے جو باتیں بتائیں، اُن میں سے ایک یہ تھی کہ اس علاقے میں کوئی ہندو مسلم مسئلہ نہیں ۔ یہاں دونوں فرقوں کے لوگ باہم بھائی کی طرح رہتے ہیں ۔ فرقہ وارانہ فسادات جیسی کوئی چیز یہاں کبھی پیش نہیں آئی۔ انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کے بارے میں اردو اخبارات کے متعصبانہ بیان کو میں درست نہیں سمجھتا۔ کیوں کہ آزادی کے بعد ہمارے

‹ Previous page Next page › Contents of October 2010 All issues

Printed page