دریافت، دریافت، دریافت
الرسالہ، نومبر ۲۰۱۰، صفحہ ۴۴
خبر نامہ اسلامی مرکز - 206
1- نئی دہلی کے یو این آئی ٹیلی ویژن کی ٹیم نے 12 جون 2010 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا۔ انٹرویو مسٹر عالم گیر تھے۔ انٹرویو کا موضوع یہ تھا کہ رائٹ ٹو ایجوکیشن (Right to Education) کے قانون کا کتنا فائدہ ہے۔ جواب میں بتایا گیا کہ تعلیم کا معاملہ رائٹ ٹو ایجوکیشن جیسے قانون کا معاملہ نہیں۔ تعلیم کا معاملہ تر ایجوکیشنل انفراسٹرکچر(educational infrastructure) کا معاملہ ہے۔ اگر ملک میں اچھا تعلیمی نظام ہو تو اپنے آپ تعلیم عام ہو جائے گی۔ یہ کام قانون کے ذریعہ ہونے والا نہیں۔
2- جموں وکشمیر کے حلقہ الرسالہ سے وابستہ افراد، خاص طور پر مسٹر احمد شناس، مسٹر فاروق مضطر اور مسٹر حمید اللہ حمید (بیروہ، کشمیر) نے وہاں ''القرآن مشن‘‘، کو لانچ کیا۔ اس سلسلے میں وہاں مختلف پروگرام کیے۔ اس پروگرام میں سہارن پور سے ڈاکٹر محمد اسلم خان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ شرکت کی۔ انھوں نے وہاں امن اور اسلام، اور دعوت الی اللہ کے موضوع پر کئی لیکچر دیے۔ یہاں پروگرام کی تاریخ اور مقام درج کیا جاتا ہے: 6 جون 2010، جموں وکشمیر یونیورسٹی • 8 جون 2010، اپنا گھر (بیروہ، کشمیر)
9 جون 2010، لا ڈگری کالج، سری نگر • 10 جون 2010، بیروہ گرلس ڈگری کالج 10 جون 2010 دار العلوم نور الحرمین (پٹن، کشمیر)
ان پروگراموں میں اعلی تعلیم یافتہ لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی پی ایس پی ایس کے حلقے نے حاضرین کو دعوتی لٹریچر دیا۔ اسی طرح مختلف اداروں اور لائبریریوں کو مطبوعات الرسالہ کا ایک ایک سیٹ دیا گیا۔ 3- سہارن پور(یوپی) کی سی پی ایس ٹیم نے مسٹر پی کے چوہان(Executive officer, Ministry of HRD) اور سوامی دیوانند کی دعوت پر 18 جون 2010 اور 4 جولائی 2010 کے درمیان ہری دوار کا سفر کیا۔ یہ ایک دعوتی سفر تھا۔ سوامی دیوانند جی آج کل تذکیر القرآن (ہندی) کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے سی پی ایس کے ممبران کا تعارف کرتے ہوئے کہا کہ: CPS team is the super team of God realization اس موقع پر حاضرین اور گروکل یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ کو دعوتی لٹریچر اور قرآن کا ہندی اور انگریزی ترجمہ دیا گیا جس کو انھوں نے بے حد شوق سے قبول کیا۔
4- چودھری چرن سنگھ یونی ورسٹی (میرٹھ، یوپی) میں 26 جون 2010 کو ایک پروگرام ہوا۔ اس کا موضوع یہ تھا: Islam & Peace اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اپنی ٹیم کے ساتھ اس میں شرکت کی۔ وہاں انھوں نے یونی ورسٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سی پی ایس میرٹھ کے حلقے کی طرف سے یونی ورسٹی کی مرکزی لائبریری میں صدر اسلامی مرکز کی تمام مطبوعات پر مشتمل ایک بک کارنر (book corner) قائم کیا گیا۔ یونی ورسٹی کے اندر سی پی
‹ Previous page Next page › Contents of November 2010 All issues