Al-Risala · December 2010 · page 20

بعثتِ نبوی اور قیامت

الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۰، صفحہ ۲۰

کریڈٹ لینے کا موقع باقی نہیں رہا۔ اسی طرح آج اللہ کی توفیق سے ایسا لٹریچر تیار ہو چکا ہے جس نے تبیینِ حق کے کام کو ضروری حد تک انجام دے دیا ہے۔ اس کام کا کریڈٹ (credit) لینے کا موقع بھی اب کسی کے لیے باقی نہیں رہا۔

اب اکیسویں صدی عیسوی میں اصلاًّ ایک ہی کرنے کا کام ہے جس کا کریڈٹ آج کے لوگوں کو مل سکتا ہے، اور وہ ہے ادخالِ کلمہ کا کام، یعنی پرنٹ میڈیا یا الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے اللہ کے پیغام کو تمام لوگوں تک پہنچانا۔ جدید کمیونیکیشن کے ذرائع کو بھر پور استعمال کرتے ہوئے اس کو تکمیل کے مرحلے میں داخل کر دینا۔ اکیسویں صدی کے اہل ایمان کو جاننا چاہیے کہ ابتدائی تین کریڈٹ کو لینے کا وقت اب اُن کے لیے باقی نہیں رہا، کیوں کہ اللہ کے کچھ بندے اس کام کو انجام دے چکے ہیں۔ اب جس کام کا کریڈٹ لینے کا موقع باقی ہے، وہ صرف ادخالِ کلمہ ہے۔ یا تو اس کام کو انجام دیجیے اور اللہ کے یہاں اس کا انعام حاصل کیجیے، یا پھر اس کام سے غافل رہیے اور قیامت میں اُن لوگوں کے ساتھ اللہ کے حضور پہنچے جن کو اللہ کی آخری عدالت میں محرومی کے سوا کچھ اور ملنے والا نہیں۔ Maulana Wahiduddin Khan's Lectures Online To watch Maulana Wahiduddin Khan's lectures live, click on the links given on the homepage of our website: www.cpsglobal.org English: Saturdays, 5.30 p.m. Urdu: Sundays, 10.30 a.m. To listen to recorded lectures visit http://cpsglobal.org/content/video-streams To watch recorded lecture visit http://cpsglobal.org/content/podcasts Kahaniyan Quran Se کہانیان قرآن سے Zee Salaam Saturday 2.00 pm

‹ Previous page Next page › Contents of December 2010 All issues

Printed page