Al-Risala · December 2010 · page 30

غیر دعوتی ذہن

الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۰، صفحہ ۳۰

غیر دعوتی ذہن

نئی دہلی کے انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا (5 اگست 2010) میں ایک خبر اس عنوان کے تحت چھپی ہے۔ پاکستان کے ایک ہندو نوجوان کے تابوت پر کافر کا ٹیک لگایا گیا: Pak Hindu youth's coffine tagged 'Kafir'. خبر میں بتایا گیا ہے کہ 28 جولائی 2010 کو پاکستان کا ایک ہوائی جہاز گر کر تباہ ہو گیا۔ اس جہاز میں کل 152 مسافر تھے، جو سب کے سب مرگئے۔ ان مسافروں میں پاکستان کا ایک ہندو نوجوان پریم چند (25 سال) تھا۔ وہ بھی اس حادثے میں ختم ہو گیا۔ مردہ لاشوں کا جب تابوت تیار کیا گیا تو اُن میں سے ایک تابوت مذکورہ ہندو نوجوان کا بھی تھا۔ عام اصول کے مطابق ، اس تابوت پر ہندو نوجوان کا صرف نام لکھنا چاہیے تھا ، لیکن پیک کرنے والوں نے اس کے تابوت پر نمایاں حروف میں کافر لکھ دیا : The coffin of a promising young Pakistani Hindu social worker, killed in the recent airliner crash here, has been marked as 'kafir' or infidel, causing anguish and revulsion among his friends and netizens. Prem Chand, 25, a bright spark from the minority Hindu community, was a member of the National Youth Parliament and was heading to Islamabad from Karachi to attend the organisation's last session when the Airblue flight crashed into the Margallah Hills on July 28, killing all 152 people on board. Ehsan Naveed Irfan, a youth parliamentarian who identified Prem Chand's body, said the coffin was first marked in black with the word 'kafir' and this was then highlighted in red. (p. 13) پاکستانی فضائیہ کے ذے داروں کے اندر اگر انسانی ہمدردی کا جذبہ ہوتا تو وہ تابوت پر صرف ہندو نوجوان کا نام لکھتے۔ اور اگر ان کے اندر دعوتی جذبہ ہوتا تو وہ درد مندی کے ساتھ یہ سوچتے کہ ہمارے ملک کا ایک شخص کم عمری میں اس دنیا سے چلا گیا اور ہم یہ نہ کر سکے کہ اپنی ذمہ داری کو ادا کرتے ہوئے اُس کو خدا کا پیغام پہنچادیں۔ کیسے عجیب ہیں وہ لوگ جن کے اندر نہ انسانی ہمدردی ہے اور نہ دعوتی تڑپ۔ اس کے باوجود وہ اپنے آپ کو اسلام کا سب سے بڑا نمائندہ سمجھتے ہیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of December 2010 All issues

Printed page