He was fired.
الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۰، صفحہ ۴۱
اس مسئلے کا حل صرف یہ ہے کہ مسلمان خود اپنے رویے کو بدلیں ۔ آپ نے لکھا ہے کہ اس معاملے میں مسلمان کیا کریں ، وہ ان واقعات کو روکیں یا وہ اُس کے لیے دعا کریں ۔ حقیقت یہ ہے کہ اس معاملے میں مسلمانوں کو خود اپنے آپ کو روکنا ہے اور خود اپنے لیے دعا کرنا ہے۔ کارٹون کا واقعہ یا قرآن کی بے حرمتی جیسی خبریں سن کر بھڑک اُٹھنا، یہی مسلمانوں کی اصل غلطی ہے۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ جب وہ ایسی کوئی خبر سنیں تو وہ فوراً متعلق افراد سے ملیں اور اُن کو اسلامی لٹریچر پڑھنے کے لیے دیں۔
اصل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے موجودہ دنیا میں ہر انسان کو مصلحتِ امتحان کی بنا پر آزادی دی ہے۔ مذکورہ قسم کا کوئی واقعہ خدا کی دی ہوئی آزادی کا صرف ایک غلط استعمال ہوتا ہے۔ چوں کہ آپ آزادی کو ختم نہیں کر سکتے ، اس لیے اُس کے خلاف لڑنا بھی آپ کے لیے درست نہیں ۔ آپ صرف یہ کر سکتے ہیں کہ تبلیغ ونصحت کے ذریعے اُس آدمی کی سوچ کو بدلیں ، اسلام کے صحیح تعارف کے ذریعے اُس کے ذہن کو درست کریں اور اس کی اصلاح کے لیے اللہ سے دعا کریں۔ ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل پتے پر رابطہ کریں: The Spritual Message 302, Koldongri CHS, Sahar Road Andheri (East), Mumbai-400 099 (India)
Tel.: 022-42214700, Fax: 28236323 Email: spiritual.msg@gmail.com Rahnuma-e-Hayat by Maulana Wahiduddin Khan ETV Urdu Tuesday and Wednesday 10.30 pm Saturday and Sunday 6.00 am (Zee Salaam is available on Dish TV channel no. 786)
‹ Previous page Next page › Contents of December 2010 All issues