He was fired.
الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۰، صفحہ ۴۲
خبر نامہ اسلامی مرکز 207-
1- پستی میلہ سمیتی (نئی دہلی) کی جانب سے مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر گوالیار میں 60 واں نیشنل بک فئر منعقد ہوا۔ یہ بک فئر 4 اگست 2010 سے 9 اگست 2010 تک جاری رہا۔ اس میں گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے حصہ لیا۔ یہاں یہ واحد اسلامک اسٹال تھا۔ لوگ بڑی تعداد میں اسٹال پر آئے اور صدر اسلامی مرکز کا ہندی اور انگریزی ترجمہ قرآن حاصل کیا۔ مقامی اخبارات نے اس کی خبریں شائع کیں۔ ہندی اخبار ’’پرایوارڈے‘‘ (6 اگست 2010) نے صدر اسلامی مرکز کے کام کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا:
مولانا وحید الدین خان پستکوں کے مادھیم سے پچھلے پچاس ورش سے شانتی اور بھائی چارے کا سندیش دے رہے ہیں۔
2- اگست - ستمبر 2010 (رمضان 1431 ہجری) میں جنوبی ہند کا سفر ہوا۔ یہ سفر 20 اگست 2010 کو شروع ہوا اور 5 ستمبر 2010 کو ختم ہوا۔ آندھرا پردیش کے حیدر آباد، محبوب نگر، کریم نگر اور ریاست کرناٹک کے شہر گل برگہ میں جانے کا اتفاق ہوا۔ ہمارے پاس ماہ نامہ الرسالہ کے 2000 شمارے اور ’’صوم رمضان‘‘ کی 8000 کاپیاں تھیں جو وہاں کے تعلیم یافتہ افراد کے درمیان تقسیم کی گئیں۔ الرسالہ مشن سے وابستہ مقامی لوگوں نے اپنا بھر پور تعاون دیا۔ کافی لوگ الرسالہ کے ممبر بنے اور پرانے ممبروں نے اپنی خریداری کی تجدید کی۔ 3- پستک میلہ سمیتی (نئی دہلی) کی جانب سے مہاراشٹر کے تاریخی شہر ناگ پور میں 62 واں نیشنل بک فئر منعقد ہوا ۔ یہ بک فئر 24 ستمبر 2010 سے 3 اکتوبر 2010 تک جاری رہا۔ اس میں گڈ ورڈ بکس نے حصہ لیا۔ یہاں یہ واحد اسلامک اسٹال تھا۔ دعوتی اعتبار سے یہ بک فئر بہت کامیاب رہا۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے یہاں سے اسلامی مرکز کی کتابیں اور ہندی اور انگریزی ترجمہ قرآن حاصل کیا۔ بک فئر کے دوران 27 اگست 2010 کو ’’سمتان سماروہ‘‘ ہوا۔ پستک میلہ سمیتی کی طرف سے شہر ناگ پور کے 16 لوگوں کو مختلف فیلڈ (لٹریچر و صحافت) میں نمایاں کام کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر سبھی شرکاء کو خاص طور پر بک فئر کے سکریٹری چندر بھوشن اور سابق یونین منسٹر اور ایم پی مسٹر ولاس راو (Vilasroa Muttemwar) کو ہندی ترجمہ قرآن کی ایک ایک کاپی دی گئی۔ (شاہ عمران حسن) 4- فرینکفرٹ (جرمنی) میں 10-6 ستمبر 2010 ایک انٹرنیشنل بک فئر ہوا۔ اس میں گڈ ورڈ بکس نے شرکت کی۔ یہاں صدر اسلامی مرکز کی کتاب ’’پرافٹ آف پیس‘‘ کو تین انٹرنیشنل پبلشرز نے مختلف زبانوں - جرمن، فرینچ، ملنے میں شائع کرنے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ 5- دور درشن (نئی دہلی) کے نیشنل چینل کے تحت اس کے آڈی ٹوریم میں 25 ستمبر 2010 کو ایک پروگرام ہوا۔ یہ پروگرام 12 اکتوبر کی نسبت سے مہاتما گاندھی کے بارے میں تھا ۔ اس کا موضوع یہ تھا: Non-violence and Relevance of Gandhian Principles.
‹ Previous page Next page › Contents of December 2010 All issues